بلوچستان پاکستان کی ترقی کی کنجی ہے، دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائیں گے: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب
راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ورکشاپ میں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی غور کیا گیا۔
عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب کے دوران فیلڈ مارشل نے بلوچستان کے عوام کی ثابت قدمی، حب الوطنی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی اور ترقی میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی مجموعی ترقی ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے جاری ترقیاتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح پر مبنی پالیسیوں کے ذریعے صوبے کے سماجی و معاشی حالات بہتر بنائے جا رہے ہیں، تاکہ بلوچستان کی وسیع معاشی صلاحیتوں سے مقامی آبادی براہِ راست مستفید ہو سکے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سول سوسائٹی کے مثبت اور تعمیری کردار کو بھی سراہا، خصوصاً منفی پروپیگنڈے کے توڑ میں ان کی کوششوں کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ذاتی اور سیاسی مفادات پر مبنی ایجنڈوں کو مسترد کیا جائے تاکہ بلوچستان کا مستقبل تمام شہریوں کے لیے دیرپا خوشحالی کی بنیاد پر استوار ہو۔
امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے عناصر بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے دشمنانہ عزائم کو سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور سخت کارروائیوں کے ذریعے ناکام بنایا جائے گا اور صوبے کو دہشت گردی و بدامنی سے پاک کیا جائے گا۔
عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب میں پاکستان کے علاقائی امن و استحکام سے متعلق عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، خواہ وہ براہِ راست ہو یا بالواسطہ، کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار اور پُرعزم ہیں۔
اجلاس کے اختتام پر سوال و جواب کا ایک کھلا اور بامقصد سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دیے اور بلوچستان کی ترقی اور سیکیورٹی سے متعلق جاری اقدامات پر مزید وضاحت فراہم کی۔
#ISPR
Rawalpindi, 31 December, 2025
Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, #COAS & CDF, #Pakistan, interacted with the participants of the 18th National Workshop on #Balochistan at General Headquarters (GHQ). The workshop focused on exploring Balochistan’s socio-economic… pic.twitter.com/OuRCO620e5
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 31, 2025
One Response