امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتار کا دعویٰ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

امریکا کا وینزویلا پر بڑا حملہ، صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا دعویٰ، صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے آج صبح 11 بجے مار اے لاگو میں پریس کانفرنس کی جائے گی

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں اور صدر نکولس مادورو سمیت ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ٹرمپ کا وینزویلا میں فوجی کارروائی کا ممکنہ فیصلہ
کیریبین میں امریکی فوجی قوت کی بڑھتی ہوئی موجودگی — آپریشن سدرن اسپئیر

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا نے کامیابی کے ساتھ وینزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مکمل کیا گیا، جبکہ مزید تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے آج صبح 11 بجے مار اے لاگو میں پریس کانفرنس کی جائے گی، جہاں صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کے متعلق مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کی گرفتاری کا اعلان امریکا اور وینزویلا کے تعلقات میں غیر معمولی اور سنگین پیش رفت کے طور پر سامنے آیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ کے مطابق مکمل تفصیلات پریس کانفرنس میں پیش کی جائیں گی۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]