اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، مقدمات اور صحت پر گفتگو

اڈیالہ جیل عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، مقدمات اور صحت پر گفتگو، تاہم بیرونِ جیل سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی

راولپنڈی: سابق وزیرِاعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان یہ ملاقات تقریباً 45 منٹ تک جاری رہی، جو گزشتہ روز جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور زیرِ سماعت مقدمات سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی تھی۔ دونوں کی ملاقات جیل قوانین کے مطابق ہوتی ہے، تاہم بیرونِ جیل سے کسی عزیز، رشتہ دار یا سیاسی رہنما کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ضروری سامان کی فراہمی

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے

جیل ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے گزشتہ روز کچھ ضروری سامان جیل انتظامیہ کے حوالے کیا گیا، جس میں کمبل، گرم کپڑے، میوہ جات، کھجوریں اور دیگر اشیائے ضرورت شامل تھیں۔

توشہ خانہ ٹو کیس

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ مقدمہ مئی 2021 میں سرکاری دورے کے دوران سعودی ولی عہد کی جانب سے عمران خان کو بطور تحفہ دیے گئے قیمتی بلغاری جیولری سیٹ کی انتہائی کم قیمت پر خریداری سے متعلق ہے۔

عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے تقریباً 8 کروڑ روپے مالیت کا جیولری سیٹ محض 2 کروڑ 90 لاکھ روپے ادا کر کے اپنے پاس رکھا۔

دیگر مقدمات

عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور اس وقت اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ بدعنوانی کیس میں 14 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

بشریٰ بی بی بھی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 7 سال قید کی سزا بھگت رہی ہیں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]