پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں ہوگی، وزیر تعلیم کی وضاحت

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں ہوگی، وزیر تعلیم کی وضاحت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں ہوگی، وزیر تعلیم کی وضاحت، تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں شروع کریں


لاہور : پنجاب کے وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کی واضح طور پر تردید کر دی ہے۔
وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے اور تمام تعلیمی ادارے 12 جنوری سے معمول کے مطابق تدریسی سرگرمیاں شروع کریں گے۔

لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے کرانے کے انتظامات مکمل

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ چھٹیوں میں اضافے کے حوالے سے وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے اور محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اس قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع کی کوئی تجویز زیر غور نہیں اور والدین، اساتذہ و طلبہ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر پنجاب کے اسکولوں اور کالجز میں چھٹیوں میں اضافے سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا تھا، جس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم کو وضاحت جاری کرنا پڑی۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]