پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم، پاکستان–انڈونیشیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی” کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط

اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے انڈونیشیا کے نائب وزیر تجارت دیاہ رورو اِستی وِدیا پُتری کے اعزاز میں قونصلیٹ جنرل انڈونیشیا کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پٹیوالا کی ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو فیض احمد سے ملاقات
ٹی ڈی اے پی میں سری لنکا کے قونصل جنرل اور چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

تقریب کے موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات بھی ہوئے، جن میں دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نے آسیان (ASEAN) میں انڈونیشیا کے اسٹریٹجک کردار کو سراہتے ہوئے جکارتہ میں پاکستان سنگل کنٹری نمائش اور بزنس فورم کے انعقاد کی تجویز پیش کی۔

وفاقی وزیر تجارت نے معدنیات، ادویہ سازی، کاسمیٹکس اور زرعی برآمدات کے شعبوں میں تعاون اور سہولت کاری پر زور دیا، جبکہ دونوں فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا۔

پاکستان اور انڈونیشیا اعلیٰ سطحی ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی تجارتی تعاون کے فروغ کے لیے “پاکستان–انڈونیشیا جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی” کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]