لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن بارودی مواد سے اڑا دی گئی، فراہمی معطل، گیس کا شدید اخراج کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس
لکی مروت : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد نے گیس کی مرکزی پائپ لائن کو بارودی مواد سے نشانہ بنا دیا، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور آگ کے شعلے بلند ہو گئے، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں انڈس ہائی وے پر کُرم پل کے قریب پیش آیا، جہاں گیس ایس ایم ایس سے منسلک مرکزی پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔ دھماکے کے فوراً بعد گیس کا شدید اخراج شروع ہو گیا جس کے باعث شہریوں میں بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔

لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن تباہی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور محکمہ گیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ گیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
محکمہ گیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جبکہ مرمتی کام جاری ہے، گیس کی بحالی مرمت مکمل ہونے کے بعد مرحلہ وار کی جائے گی۔
پولیس نے لکی مروت میں گیس کی مرکزی پائپ لائن دگماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ تخریب کاری میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔
شمالی وزیرستان/ تحصیل شیواہ میں دریائے کرم پر قائم تاریخی رابطہ پل دہشت گروں کی جانب سے بارودی مواد سے تباہ۔ پل کی تباہی سے میرعلی، میران شاہ، ٹل سمیت دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع
لکی مروت/ تھانہ ڈاڈیوالہ کے حدود میں گیس کی مین پائپ لائن کو بارودی مواد سے تباہ کیا گیا pic.twitter.com/IvowIJACam
— Farzana Ali (@farzanaalispark) January 14, 2026