بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بھارت جانے سے انکار، متبادل ٹیم کون ہوگی؟ آئی سی سی کا فیصلہ سامنے آ گیا
کراچی : بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ شامل کی جانے والی ٹیم کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔
آئی سی سی ذرائع اور بین الاقوامی کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کیا جائے گا۔
آئی سی سی کی بنگلہ دیش کی درخواست مسترد
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی کے اجلاس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے اپنے ورلڈ کپ میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔
آئی سی سی نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے فیصلے پر قائم رہتا ہے تو ٹورنامنٹ میں اس کی جگہ کسی دوسری اہل ٹیم کو شامل کر لیا جائے گا۔

اسکاٹ لینڈ کو کیوں منتخب کیا گیا؟
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ٹیم رینکنگ اور کوالیفائنگ پوزیشن کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کو ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی شفافیت اور مسابقتی توازن کو برقرار رکھنے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔
تنازع کی اصل وجہ کیا بنی؟
یہ تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا تھا جب گزشتہ ماہ ہندو انتہا پسند تنظیموں کے دباؤ پر بھارتی حکومت اور بی سی سی آئی نے بنگلہ دیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے نکال دیا۔
اس دوران بھارت میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی دیکھنے میں آئے، جس کے بعد بنگلہ دیش نے اپنی ٹیم کی سیکیورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
بنگلہ دیش کا مؤقف
ان حالات کے پیش نظر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ:
یا تو بنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز سری لنکا منتقل کیے جائیں
یا گروپ میں موجود کسی ٹیم (مثلاً آئرلینڈ) سے تبادلہ کیا جائے
تاہم آئی سی سی نے دونوں درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
پاکستان کی حمایت
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی آئی سی سی کو باضابطہ خط لکھ کربنگلہ دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور سیکیورٹی خدشات کو سنجیدہ قرار دیا تھا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تفصیلات
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار 20 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں
ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے
ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں
بنگلہ دیش گروپ سی میں شامل تھا
بنگلہ دیش کی دستبرداری کے بعد اب اسکاٹ لینڈ گروپ سی کا حصہ ہوگا۔
2 Responses