منگل, اگست 5, 2025
  • Contact Us
  • About Us
Advertisement
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 24, 2025
in تازه ترین, پاکستان
ترجمان دفتر خارجہ طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے

ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ – طالبان حکومت پر پاکستان کا مؤقف

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں، افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور افغان وزارت خارجہ کے درمیان دورے کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، افغان وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کی تیاری ہو رہی ہے، طالبان حکومت تسلیم کرنے سے متعلق خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں۔ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی پناہ گاہیں مستقل تشویش کا باعث ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن 30 جون کو مکمل ہو چکی ہے، پناہ گزینوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے لیے حکومت کو تجاویز دی ہیں، فیصلہ ہونا باقی ہے، توسیع یا پابندی سے متعلق فیصلہ وزارت داخلہ اور ریاستی ادارے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات، ریلیوں پر پابندی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دورہ افغانستان انتہائی اہم تھا، دورے میں افغان ہم منصب سے سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشت گردوں کی حوالگی کا معاملہ زیر غور آیا، افغان قیادت نے پاکستانی خدشات پر مثبت رویہ دکھایا ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی پر تکنیکی بات چیت جاری ہے، دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا رجحان واضح ہے، مثبت سفارتی رجحان کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک کوشاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کثیر الجہتی اور عوامی رابطوں پر مبنی سمجھتا ہے، پاکستان ایران جوہری مذاکرات میں سفارتکاری کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جوہری معاہدے کا حل سفارتی سطح پر ہونا چاہیے، پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے دوروں پر مشاورت جاری ہے، ایرانی صدر کے دورے کی تاریخ 26 جولائی دونوں ممالک کے درمیان طے نہیں ہوئی تھی، 26 جولائی کی تاریخ محض قیاس آرائی پر مبنی تھی، دونوں ممالک جلد ایرانی صدر کے دورے کی متفقہ تاریخ کا اعلان کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کا حل صرف مذاکرات سے ممکن ہے، ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں،کسی بھی جارحیت کی صورت میں پاکستان بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت تمام امور پر بھارت سے بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے، بھارت کی تاخیری حکمت عملی مسئلے کے حل میں رکاوٹ ہے، وزیراعظم پاکستان نے مذاکرات کے لیے آمادگی واضح طور پر ظاہر کی ہے، امریکا کی ثالثی کی کوئی رسمی تجویز یا مقام تاحال موصول نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کے دورے پر امریکا میں ہیں، اسحاق ڈار نے یو این سلامتی کونسل میں غزہ اور فلسطین کے معاملے پر بات کی، نائب وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر کھلی بحث میں بھی شرکت کی، اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر بات ہوگی، پاکستان اور بھارت سے متعلق امور اور سیز فائر کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، امریکا سمیت دوست ممالک کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں، بھارت اس صورتحال کو کس طرح دیکھتا ہے، اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا، بھارتی مؤقف حقیقت سے نظریں چرا رہا ہے۔

Tags: افغان پناہ گزینافغانستانایران تعلقاتبھارت پاکستان تعلقاتپاکستان دفتر خارجہپاکستان نیوزٹی ٹی پیخارجہ پالیسیدہشت گردیطالبان
Previous Post

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5900 روپے کی تاریخی کمی

Next Post

پی ٹی آئی کے تین سینیٹرز نے سینیٹ میں حلف اٹھا لیا، مراد سعید تاحال روپوش

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

راولپنڈی میں دفعہ 144 کے تحت پی ٹی آئی کے احتجاج پر پابندی
سیاست

پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ، سیاسی اجتماعات، ریلیوں پر پابندی

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ٹیلیفونک گفتگو
تازه ترین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
بارش کی پیشگوئی پر مبنی پاکستانی موسم کی تصویر
موسم / ما حولیات

ملک بھر میں بارشوں کا امکان، کئی علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی
تازه ترین

الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
پی ٹی آئی کا 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج، ارکان اسمبلی متحرک
سیاست

اڈیالہ جیل کے باہر بڑا سیاسی شو: پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
جعفر ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر، مسافر ٹرین بحفاظت روانہ
پاکستان

جعفر ایکسپریس حملہ نہیں، صرف پائلٹ انجن پر فائرنگ ہوئی: ریلوے ترجمان کی وضاحت

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلابی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے
بریکنگ نیوز

شہباز شریف کا گلگت کا ہنگامی دورہ: سیلابی تباہی پر تفصیلی بریفنگ، فوری اقدامات کا مطالبہ

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 4, 2025
Next Post
سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹرز فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کا حلف اٹھاتے ہوئے منظر

پی ٹی آئی کے تین سینیٹرز نے سینیٹ میں حلف اٹھا لیا، مراد سعید تاحال روپوش

آج کی مقبول خبریں

  • پنجاب الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت شہری کو بائیک اور سبسڈی کی فراہمی

    الیکٹرک بائیک اسکیم: پنجاب حکومت کا1 لاکھ روپے سبسڈی پروگرام کا آغاز ،مکمل طریقہ سامنے

    589 shares
    Share 236 Tweet 147
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • تیسرا ٹی 20: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو13 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • اڈیالہ جیل کے باہر بڑا سیاسی شو: پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد طلب کرلیا

    587 shares
    Share 235 Tweet 147
  • چینی بحران پر قابو پانے کی کوشش: حکومت کا چینی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری

    588 shares
    Share 235 Tweet 147
رٰئس الاخبار نیوز

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, InT Centre, Sector G10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24 گھنٹے سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • موسم / ما حولیات
    • صحت
    • سپورٹس
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar