جدہ میں وزیراعظم شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو، سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ
جدہ: وزیراعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات کے آغاز میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور احترام کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے لیے سعودی عرب کی طویل المدتی حمایت پر گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا رہے گا اور خطے میں امن کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر پرنس سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر احمد فاروق، جدہ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a restricted meeting with the Crown Prince and Prime Minister of the Kingdom of Saudi Arabia, His Royal Highness Prince Mohammed bin Salman bin Abdulaziz Al Saud.
At the outset, the Prime Minister conveyed his respectful regards and… pic.twitter.com/9XMVHDhDGH
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 13, 2026