وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کا اعلان، سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر
اسلام آباد (15 مارچ 2026): وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں دو روز کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات ہوں گی۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں تمام وفاقی اور سرکاری اداروں کو چھٹیوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری دفاتر جو ہفتے میں پانچ یا چھ دن کام کرتے ہیں، ان میں جمعہ اور ہفتہ کے روز عید الفطر کی چھٹیاں ہوں گی۔ عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹی فیصلے کے بعد سرکاری ملازمین کو عید کی تیاریوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔
حکومتی عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹی کپ اعلامیے کے مطابق 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے جو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتا ہے، جب کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر بھی ملک بھر میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے۔ اس طرح سرکاری ملازمین کو عید الفطر کے موقع پر مسلسل چار دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔
چار روزہ تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہونے کا موقع ملے گا جبکہ بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ بھی کریں گے۔ عید کے موقع پر ملک بھر میں مساجد اور عید گاہوں میں خصوصی نماز عید کے اجتماعات بھی منعقد کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عید الفطر مسلمانوں کا ایک اہم مذہبی تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر مسلمان خصوصی عبادات، نماز عید کی ادائیگی، صدقہ فطر کی ادائیگی اور ایک دوسرے سے ملاقاتوں کے ذریعے خوشیاں بانٹتے ہیں۔ حکومت کی جانب سے عید کے موقع پر تعطیلات کا اعلان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ عوام اس مذہبی تہوار کو سکون اور خوشی کے ساتھ منا سکیں۔
🚨 EID-UL-FITR HOLIDAYS ANNOUNCED. pic.twitter.com/MXB1Xrd9iw
— Asad Nasir (@asadnasir2000) March 15, 2026