شہباز شریف کا دورہ قطر، امیرِ قطر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کا دورہ قطر پر امیر قطر سے ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شہباز شریف کا دورہ قطر، امیرِ قطر سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال، قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں لیا

شہباز شریف سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد قطر پہنچ گئے جہاں انہوں نے شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال، خصوصاً خلیجی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر کے موقع پر قطر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر اور دیگر ممالک پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر نے:

دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے
سکیورٹی تعاون بڑھانے
توانائی کے شعبے میں شراکت داری
خلیجی ممالک کے ساتھ روابط میں اضافہ

پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور خلیجی ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی اور مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوحہ پہنچنے پر شاندار استقبال

دوحہ پہنچنے پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المریخی نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔

عاصم منیر ایران ملاقات
تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ قطر پر ان کے ہمراہ:

اسحاق ڈار
عطاء تارڑ
طارق فاطمی
مشرف زیدی

بھی موجود تھے۔

قطری مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کی جبکہ دوحہ ایئرپورٹ اور شہر کو پاکستانی پرچموں سے سجایا گیا۔

قطری فضائیہ کا خصوصی پروٹوکول

وزیراعظم آفس کے مطابق، جیسے ہی وزیراعظم کا طیارہ قطر کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو قطری فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے جہاز کو حفاظتی حصار میں لے لیا۔

قطری لڑاکا طیاروں نے وزیراعظم کے طیارے کو ایئرپورٹ تک محفوظ انداز میں پہنچایا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے قطری قیادت اور پائلٹس کا شکریہ ادا کیا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]