فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ٹرمپ سے اہم رابطہ، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی مذاکرات میں رکاوٹ قرار
اسلام آباد: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم رابطہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کو جاری مذاکرات میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے، جسے موجودہ علاقائی صورتحال میں اہم سفارتی پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رابطہ ہوا جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور جاری مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عاصم منیر کا ٹرمپ سے اہم رابطہ میں فیلڈ مارشل نے گفتگو کے دوران کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی نہ صرف خطے میں کشیدگی کو بڑھا رہی ہے بلکہ جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات کے عمل میں بھی رکاوٹ بن رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کے کامیاب ہونے کیلئے خطے میں کشیدگی کم ہونا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی رائے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں گے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں تمام آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عاصم منیر کا ٹرمپ سے اہم رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران، امریکا اور دیگر ممالک کے درمیان سفارتی سرگرمیاں تیز ہو چکی ہیں۔ پاکستان اس صورتحال میں ثالثی کردار ادا کرنے کیلئے مختلف ممالک سے مسلسل رابطے میں ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی جانب سے اس نوعیت کے سفارتی رابطے خطے میں امن و استحکام کیلئے اہم پیش رفت ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کوشش ہے کہ مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کو کم کیا جائے اور کسی ممکنہ تصادم کو روکا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آنے والے دنوں میں مزید اہم رابطوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
🔴 BREAKING: Pakistan’s army chief Asim Munir spoke to US President Donald Trump and told him that the Iran blockade is a hurdle to talks, adding that Trump told Munir he would consider his advice, Reuters reports citing a Pakistani security source. pic.twitter.com/XRUwuVVWaP
— Al Arabiya English (@AlArabiya_Eng) April 20, 2026