واشنگٹن میں ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن میں ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

واشنگٹن میں ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ، امریکی صدر محفوظ، حملہ آور گرفتار

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، تاہم امریکی صدر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں واقع ہلٹن ہوٹل میں جاری تقریب کے دوران اچانک زور دار آواز سنی گئی جس سے ہال میں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سیکریٹ سروس کے اہلکار فوری طور پر صدر ٹرمپ کو تقریب سے باہر لے گئے۔

برلن میں رضا پہلوی پر سرخ مائع پھینکا گیا
برلن میں رضا پہلوی پر سرخ مائع پھینکنے کا واقعہ

رپورٹس کے مطابق تقریب میں 2600 سے زائد افراد موجود تھے، اور فائرنگ کی آواز سنتے ہی متعدد شرکا میزوں کے نیچے چھپ گئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو قابو میں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بال روم کے مرکزی دروازے کے قریب پہنچا اور ایک سیکریٹ سروس اہلکار کو گولی مار دی، جس کے بعد اسے موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور کی عمر 31 سال بتائی جا رہی ہے اور اس کا تعلق امریکی ریاست کیلیفورنیا سے بتایا گیا ہے۔

ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں سیکریٹ سروس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فوری اور بہادری سے کارروائی کی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کے مطابق صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس واقعے نے امریکی سیکیورٹی انتظامات پر نئے سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]