ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم کی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل، کارروائی روک دی گئی

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد تنازع، کمیٹی تشکیل، کارروائی روک دی گئی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملہ: وزیراعظم کی اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل، کارروائی روک دی گئی

اسلام آباد: شہباز شریف نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اسلام آباد کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور حتمی فیصلے تک انتظامیہ کو کارروائی سے روک دیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کریں گے جبکہ طلال چوہدری، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری کامرس اس کے ارکان ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک ہفتے میں معاملے کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔

مفت پبلک ٹرانسپورٹ پنجاب اورنج لائن میٹرو بس
پنجاب میں مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی توسیع پر غور، لاکھوں شہری مستفید

اعلامیے کے مطابق اس کیس میں تمام متاثرہ افراد کو اپنی معروضات پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا اور کمیٹی بلا تفریق تمام فریقین کو سنے گی۔

یہ پیش رفت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد سامنے آئی ہے، جس میں عدالت نے سی ڈی اے کی جانب سے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی لیز منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نجی کمپنی کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

عدالتی فیصلے کے بعد سی ڈی اے حکام پولیس کے ہمراہ عمارت کا قبضہ لینے پہنچے اور عمارت خالی کرنے کے لیے ڈیڈ لائن بھی دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق عمارت کے ہر ٹاور میں 22 فلورز اور ہر فلور پر 7 فلیٹس موجود ہیں، جبکہ بیشتر فلیٹس پہلے ہی خالی کیے جا چکے ہیں۔

سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عمارت کو اصل منصوبے کے تحت فائیو اسٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جانا تھا، تاہم اسے رہائشی فلیٹس میں بدل دیا گیا، جس سے اسلام آباد ایک اہم ہوٹل منصوبے سے محروم ہو گیا۔

حکام کے مطابق اب تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم حتمی فیصلہ کریں گے، جس سے اس اہم معاملے کا مستقبل طے ہوگا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]