چین کا بیان: ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران آبنائے ہرمز بند ہوئی تو بڑا ایجنڈا ہوگا

اقوام متحدہ: فو کانگ نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے دوران آبنائے ہرمز بند ہوئی تو یہ دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم ایجنڈا بن جائے گا۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب نے اپنے بیان میں کہا کہ چین اور امریکا کے تعلقات صرف آبنائے ہرمز تک محدود نہیں بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات عالمی استحکام کے لیے بھی اہم ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ چین اور امریکا کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا بھر کے عوام کے مفاد میں ہیں۔
فو کانگ کا کہنا تھا کہ باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور تعاون کے ذریعے ہی دونوں طاقتیں اپنے تعلقات کو آگے بڑھا سکتی ہیں، جبکہ کسی بھی ممکنہ بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال عالمی توانائی کی ترسیل اور معیشت پر گہرے اثرات ڈال سکتی ہے، اسی لیے اس مسئلے کو عالمی سفارتکاری میں اہم حیثیت حاصل ہے۔
China's UN Ambassador Fu Cong says maintaining the ceasefire and reopening the Strait of Hormuz are 'urgent' priorities, warning the issue will be high on the agenda if it remains closed during President Donald Trump’s upcoming visit to Beijing. pic.twitter.com/8znK6KHun3
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) May 2, 2026