حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول 14 روپے اور ڈیزل 15 روپے مہنگا

پاکستان میںپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول 14 روپے اور ڈیزل 15 روپے مہنگا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں غیر قانونی پلاٹ فائلوں کی تحقیقات
آئی سی ایچ ایس اسکینڈل میں 36 ہزار غیر قانونی پلاٹ فائلوں اور اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتیں ایک ہفتے کے لیے مقرر کی گئی ہیں اور ان کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آنے کا خدشہ ہے، جبکہ ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ متوقع ہے۔

شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ زندگی مزید مشکل بنا رہا ہے۔

دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث حکومت کو قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئی مرتبہ ردوبدل کیا جا چکا ہے، جس سے عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]