ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ، درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی

امریکی کارگو طیارے اسرائیل میں
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

درجنوں امریکی کارگو طیارے اسلحہ لے کر اسرائیل پہنچ گئے، خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں امریکی کارگو طیارے گولا بارود اور فوجی سازوسامان لے کر اسرائیل پہنچے ہیں، جس کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف برطانوی جریدے دی سنڈے ٹائمز کو انٹرویو
شہباز شریف نے کہا دنیا پاکستان کو قابلِ اعتماد ثالث سمجھتی ہے

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی طیارے مختلف فوجی اڈوں پر اترے جہاں میزائلوں، اسلحے اور دیگر جنگی سامان کی ترسیل کی گئی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ پیش رفت ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگی تیاریوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں خطے کی صورتحال پہلے ہی انتہائی کشیدہ ہے جبکہ امریکا مسلسل اسرائیل کو فوجی اور دفاعی تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اسی تناظر میں امریکی کارگو طیاروں کی غیر معمولی آمد کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

اگرچہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ان رپورٹس پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کسی بھی وقت صورتحال کو مزید سنگین بنا سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی ممکنہ حملے یا دباؤ کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ خطے میں جاری سفارتی کوششوں، جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کے مستقبل پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو اس کے اثرات نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی معیشت، تیل کی منڈیوں اور بین الاقوامی سلامتی پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]