پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ، ایران امریکا تنازع کے حل میں چینی حمایت سے مرکزی کردار ادا کر رہے ، وزیراعظم

پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعظم شہباز شریف
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ کی تقریب پاکستان ایران امریکا تنازع کے حل میں چینی حمایت سے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے مرکزی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ چین نے بھی پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا اور پاک چین تعلقات کا یہ تاریخی سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں کہا کہ پاکستان کسی خوف یا تردد کے بغیر “ون چائنا پالیسی” کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔

جی ایچ کیو میں عسکری اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے فیلڈ مارشل عاصم منیر
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں اور پاکستان میں موجود ہر چینی شہری کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی باشندوں کو وہی سکیورٹی ملنی چاہیے جو پاکستان میں صدر اور وزیراعظم کو حاصل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے دورۂ چین کی طرح ان کا دورہ چین بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان دنیا کا پہلا اسلامی ملک تھا جس نے چین کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی دنیا میں ایک منفرد مثال ہے جو ہر آزمائش پر پوری اتری۔ سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت، چین نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔

وزیراعظم نے پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ کی تقریب میں کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پاکستان کی معیشت، ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے۔

پاک چین سفارتی تعلق کی 75ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے اور دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا دفاع کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ ترقی کا حصول پاکستان اور چین کا مشترکہ خواب ہے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو عوامی، سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے۔

آصف علی زرداری نے چین کے گلوبل ڈیولپمنٹ، سکیورٹی اور گورننس اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ گوادر بندرگاہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال دو مرتبہ چین کا دورہ کیا جہاں صوبائی قیادت اور کاروباری اداروں کے ساتھ مفید ملاقاتیں ہوئیں جبکہ پاکستان ہمیشہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا رہے گا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]