فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، تباہ کن زلزلہ میں کم از کم 32 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ کے بعد تباہ شدہ عمارتیں
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ، تباہ کن زلزلہ میں کم از کم 32 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی، مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے

منیلا: فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے ساحل کے قریب 7.8 شدت کے طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ زلزلے کے بعد فلپائن، جاپان، انڈونیشیا اور آسٹریلیا میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا، تاہم بعد ازاں بعض علاقوں میں یہ انتباہ واپس لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 37 منٹ پر آیا جس کے جھٹکے وسیع علاقے میں محسوس کیے گئے۔ کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں جبکہ مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی پیش آئے۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی صوبے سرانگانی میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا جہاں 17 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں سے کئی لینڈ سلائیڈنگ کا شکار ہوئے۔ زلزلے کے باعث کچھ وقت کے لیے بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا، تاہم بعد میں بحال کر دیا گیا۔

عراق بس حادثہ
نصیریا کے قریب بس حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر کارروائیوں میں مصروف۔

زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر جنرل سانتوس میں 10 افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ حکام کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فلپائنی حکام نے بتایا کہ ابتدائی زلزلے کے بعد 130 سے زائد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 1.3 سے 6.7 کے درمیان رہی، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قومی حکومت منڈاناؤ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل کرنے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ سے عمارتوں کو منہدم ہوتے اور لوگوں کو خوفزدہ حالت میں کھلے مقامات کی طرف بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اسکول کی ویڈیو میں طلبہ کو زمین پر بیٹھ کر اپنی جانیں بچانے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ کے بعد جاپان میں ایک میٹر بلند سونامی لہروں کی وارننگ جاری کی گئی تھی، تاہم بعد میں صرف چند سینٹی میٹر بلند لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ انڈونیشیا، پلاؤ اور فلپائن کے مختلف ساحلی علاقوں میں بھی سونامی لہریں دیکھی گئیں جن کی بلندی چند سینٹی میٹر سے لے کر 1.4 میٹر تک رہی۔

ماہرین کے مطابق فلپائن بحرالکاہل کے “رِنگ آف فائر” میں واقع ہے جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی مسلسل حرکت کے باعث زلزلے عام ہیں، تاہم بعض اوقات یہ شدید تباہی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی فلپائن کے وسطی علاقے میں آنے والے زلزلے میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: فلپائن میں زلزلے کی شدت کتنی تھی؟

جواب: فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ کے قریب آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

سوال: زلزلے میں کتنے افراد ہلاک ہوئے؟

جواب: ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

سوال: کیا زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کیا گیا؟

جواب: جی ہاں، فلپائن، جاپان، انڈونیشیا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

سوال: سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کون سا تھا؟

جواب: سرانگانی، جنرل سانتوس، ساؤتھ کوٹاباتو اور سلطان قدرت کے علاقے شدید متاثر ہوئے۔

سوال: فلپائن میں زلزلے کیوں زیادہ آتے ہیں؟

جواب: فلپائن بحرالکاہل کے “رِنگ آف فائر” میں واقع ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹوں کی مسلسل حرکت زلزلوں کا باعث بنتی ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]