نتھیا گلی میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر جگن کاظم کا اظہارِ برہمی، ویڈیو وائرل

جگن کاظم نتھیا گلی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

جگن کاظم نتھیا گلی میں گندگی دیکھ کر برہم، صفائی نہ ہونے پر شدید تنقید

جگن کاظم نتھیا گلی کی سیر کے دوران خوبصورت سیاحتی مقام پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر دیکھ کر برہم ہو گئیں اور صفائی نہ رکھنے پر عوام کو آڑے ہاتھوں لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ نتھیا گلی آئی ہیں لیکن تقریباً ہر جگہ پلاسٹک بیگز اور دیگر کچرا بکھرا ہوا ہے، جو نہایت افسوسناک ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر لوگ پکنک یا سیر کے لیے آتے ہیں تو استعمال شدہ پلاسٹک اور دیگر کچرا کوڑے دان میں کیوں نہیں ڈالتے۔

جگن کاظم نے کہا کہ ہم اکثر ملک کے حالات پر تنقید کرتے ہیں، مگر اپنے رویوں پر توجہ نہیں دیتے۔ ان کے مطابق اگر ہر شہری اپنی ذمہ داری پوری کرے اور صفائی کا خیال رکھے تو ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے موسمیاتی تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو بے شمار خوبصورت مقامات سے نوازا ہے، لیکن اگر ہم خود ہی ان مقامات کو آلودہ کریں گے تو اس کے منفی اثرات بھی ہمیں ہی بھگتنا پڑیں گے۔

ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں متعدد صارفین نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے سیاحتی مقامات پر صفائی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ بعض افراد نے متعلقہ اداروں سے بھی صفائی کے بہتر انتظامات کا مطالبہ کیا۔

READ MORE FAQS
  1. جگن کاظم کیوں برہم ہوئیں؟

وہ نتھیا گلی میں جگہ جگہ کچرا اور گندگی دیکھ کر برہم ہوئیں۔

  1. جگن کاظم نے ویڈیو میں کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ عوام کو سیاحتی مقامات پر صفائی کا خیال رکھنا چاہیے اور کچرا کوڑے دان میں پھینکنا چاہیے۔

  1. یہ ویڈیو کہاں کی ہے؟

یہ ویڈیو خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقام نتھیا گلی کی ہے۔

  1. جگن کاظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ ماحول کو آلودہ کرنا موسمیاتی مسائل میں اضافے کا ایک سبب ہے اور ہمیں قدرتی حسن کا تحفظ کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں