شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، ایرانی قیادت سے اظہارِ تعزیت
تہران: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ کر ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں شرکت کے بعد وزیراعظم اپنے سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول روانہ ہو گئے۔
تہران کے گرینڈ مصلیٰ امام خمینی پہنچنے پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کرتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایرانی عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی قیادت کی اور ان کی شہادت نہ صرف ایران بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام سے پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور فاتحہ خوانی کے دوران وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو اسلام اور امتِ مسلمہ کے لیے ان کی خدمات پر بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایران کے وزیر دفاع سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آیت اللہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تعزیتی ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنا مختصر دورہ مکمل کرکے ترکیہ کے سرکاری دورے کے لیے استنبول روانہ ہو گئے۔
Prime Minister Shehbaz Sharif paid tribute to the vision, wisdom and enduring legacy of Ayatollah Seyyed Ali Khamenei. Accompanied by Field Marshal Syed Asim Munir, Pakistan stood shoulder to shoulder with Iran, expressing heartfelt condolences and complete solidarity in its time pic.twitter.com/GXxqKKtPOM
— Sugary🦋 (@il_jant) July 3, 2026
READ MORE FAQS”
Q1: پاکستانی وفد تہران کیوں گیا؟
پاکستانی وفد ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران گیا۔
Q2: وفد کی قیادت کون کر رہا تھا؟
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
Q3: کیا پاکستانی قیادت نے ایرانی حکام سے ملاقات کی؟
جی ہاں، وفد نے ایرانی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔
Q4: دورے کا مقصد کیا تھا؟
پاکستان اور ایران کے درمیان یکجہتی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا۔






