آئی ایم ایف آئندہ 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا

آئی ایم ایف پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

آئی ایم ایف آئندہ 14 ماہ میں پاکستان کو مزید 3.6 ارب ڈالر قرض فراہم کرے گا، اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے باقی 3 ارب 60 کروڑ ڈالر آئندہ 14 ماہ کے دوران مختلف اقساط میں فراہم کیے جائیں گے

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا، جبکہ جاری ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر 2026 میں متوقع ہے۔

دستاویزات کے مطابق آئی ایم ایف کے جاری EFF اور RSF پروگرامز کی مجموعی مالیت 8 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے، جن میں سے پاکستان کو اب تک 4 ارب 80 کروڑ ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی 3 ارب 60 کروڑ ڈالر آئندہ 14 ماہ کے دوران مختلف اقساط میں فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کا بلوچستان اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران دہشتگردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر 2026 میں متوقع ہے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ بھی کر سکتا ہے۔ جائزے کے دوران حکومت کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور دیگر اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجٹ خسارہ کم کرنے، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ، ٹیکس نظام میں اصلاحات، توانائی کے شعبے کی بہتری، گردشی قرضے میں کمی، سرکاری اداروں کی نجکاری اور قرضوں کو پائیدار سطح پر لانے پر زور دیا ہے۔

اس کے علاوہ پروگرام کی شرائط میں مہنگائی پر قابو پانے، معاشی استحکام برقرار رکھنے اور پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی، سیلاب، خشک سالی اور دیگر موسمی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھی اصلاحاتی اقدامات کرنا ہوں گے۔

آئی ایم ایف کے شیڈول کے مطابق ستمبر 2027 تک ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی (EFF) کے تحت مجموعی طور پر 7 ارب ڈالر جاری کیے جائیں گے، جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی (RSF) پروگرام کے تحت پاکستان کو 1.4 ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے اور ماحول دوست منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔

معاشی ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کا انحصار حکومت کی جانب سے طے شدہ اصلاحات پر عمل درآمد، ٹیکس نیٹ میں توسیع، توانائی کے شعبے میں بہتری اور مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر ہوگا۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: آئی ایم ایف پاکستان کو کتنی رقم دے گا؟
جواب: آئندہ 14 ماہ کے دوران پاکستان کو مزید 3 ارب 60 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

سوال 2: آئی ایم ایف پروگرام کی مجموعی مالیت کتنی ہے؟
جواب: ای ایف ایف اور آر ایس ایف پروگرامز کی مجموعی مالیت 8.4 ارب ڈالر ہے۔

سوال 3: پاکستان کو اب تک کتنی رقم موصول ہو چکی ہے؟
جواب: پاکستان کو اب تک 4.8 ارب ڈالر جاری کیے جا چکے ہیں۔

سوال 4: آئی ایم ایف کا اگلا اقتصادی جائزہ کب ہوگا؟
جواب: دونوں پروگرامز کا اگلا اقتصادی جائزہ ستمبر 2026 میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں