مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا، برینٹ 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
اسلام آباد: مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے، جبکہ جمعرات کو برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکرز کو روکنے سے متعلق بیان کے بعد عالمی منڈی میں سرمایہ کاروں کے خدشات بڑھ گئے، جس کے نتیجے میں خام تیل مزید مہنگا ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.104 ڈالر یا 1.3 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 90.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اس سے قبل ایرانی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے دو آئل ٹینکرز کو روک دیا، جبکہ مزید چار بحری جہازوں نے اپنی منزل تبدیل کر لی۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران نے کویت میں واقع ایک ایئربیس پر کارروائی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں امریکی فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔
ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا رکاوٹ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر فوری اثر ڈالتی ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، خام تیل مزید مہنگا ہونے کے اثرات درآمدی ایندھن پر انحصار کرنے والے ممالک، بشمول پاکستان، پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔
IRGC just hit two oil tankers in the Strait of Hormuz — and forced four others to turn back. Iran is proving it owns the strait. The empire's "freedom of navigation" is now at the mercy of Tehran. The era of American control is over. 💀#Hormuz #Iran #USdefeat #CopeHarder pic.twitter.com/Rqa5NqRWuC
— #РусскаяВесна (@felix333russia) July 31, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: خام تیل کی قیمت میں اضافہ کیوں ہوا؟
جواب: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق پیش رفت کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھیں۔
سوال 2: برینٹ خام تیل کی نئی قیمت کیا ہے؟
جواب: برینٹ خام تیل کی قیمت 1.3 فیصد اضافے کے بعد 90.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
سوال 3: آبنائے ہرمز کیوں اہم ہے؟
جواب: آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار بحری گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں کسی بھی کشیدگی کا براہ راست اثر عالمی تیل کی قیمتوں پر پڑتا ہے۔
سوال 4: اس اضافے کا پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
جواب: اگر عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا رہتا ہے تو پاکستان میں درآمدی لاگت بڑھنے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔






