اسحاق ڈار کے ایرانی اور ملائیشین وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطے، خطے کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد، 19 ستمبر 2026: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال، توانائی کی فراہمی، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت اور دوطرفہ اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان گفتگو میں خطے کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اسحاق ڈار نے ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر علاقائی صورتحال کے ممکنہ اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد ذریعہ ہیں۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔
دوسری جانب اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن کی بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات متوقع ہے۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Iranian Foreign Minister Abbas Araghchi @Araghchi today.
The two discussed the latest regional developments. DPM/FM stressed the importance of uninterrupted energy supplies and the safe and… pic.twitter.com/2twilzszgm
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) September 19, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: اسحاق ڈار نے کن وزرائے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا؟
جواب: اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائیشین وزیر خارجہ محمد حسن سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
سوال 2: اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان کیا گفتگو ہوئی؟
جواب: دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال، توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر تبادلہ خیال کیا۔
سوال 3: اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ نے کیا بات کی؟
جواب: دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر گفتگو کی۔
سوال 4: اسحاق ڈار کی دونوں وزرائے خارجہ سے ملاقات کب متوقع ہے؟
جواب: فریقین نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔






