ٹاکاؤسن انٹرچینج جاپان: وہ ہائی وے جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے

ٹاکاؤسن انٹرچینج جاپان ہوائی منظر چکر دار ڈیزائن

ٹاکاؤسن انٹرچینج جاپان: ٹوکیو کے قریب پہاڑی علاقے میں بنا 12 راستوں کا حیران کن ہائی وے، جسے کئی افراد جعلی تصویر سمجھتے ہیں مگر یہ حقیقی ہے۔

ٹریفک اوور چینج تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے، مگر جاپان کا یہ پل دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے۔ جی ہاں، واقعی اکثر افراد تو اس تصویر کو جعلی سمجھتے ہیں، مگر ذہن کو دنگ کر دینے والا یہ انٹرچینج حقیقی ہے۔

کہاں واقع ہے یہ حیران کن انٹرچینج؟

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں واقع ٹاکاؤسن ہائی وے انٹرچینج کا ڈیزائن ڈرائیورز کے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتا ہے۔ 12 راستوں کی جانب لے جانے والا یہ انٹرچینج کسی سڑک کی بجائے آرٹ ورک زیادہ لگتا ہے۔

کین او ایکسپریس وے کا حصہ

یہ انٹرچینج Ken-Õ ایکسپریس وے کا حصہ ہے، اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اس کا ڈیزائن کتنا منفرد ہے۔ چکر دار ڈیزائن کسی بھی ماہر ڈرائیور کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہو سکتا ہے۔

کب اور کیسے تعمیر ہوا؟

اسے 2012 میں عوام کے لیے کھولا گیا تھا اور اس میں 6 الگ ٹنل انٹرنس موجود ہیں۔ اسے پہاڑی علاقے میں تعمیر کیا گیا تو مختلف راستوں کو آپس میں ملانے کے لیے اس ڈیزائن کا انتخاب کیا گیا، تاکہ پہاڑیوں کو سپاٹ (چپٹا) نہ کرنا پڑے۔

جاپان کے منفرد انٹرچینجز

ٹاکاؤسن انٹرچینج دراصل ہاچیؤجی، ٹوکیو میں واقع ہے اور یہ روٹ 20 کو کین او ایکسپریس وے سے ملاتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر بھی رہی ہے، اور فیکٹ چیک ادارے Snopes سمیت متعدد ذرائع نے اس کی صداقت کی تصدیق کی ہے کہ یہ کوئی ڈیجیٹل آرٹ نہیں بلکہ حقیقی ڈھانچہ ہے، جسے سیٹلائٹ امیجری پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جاپان میں پہاڑی علاقوں اور گنجان آباد شہروں کے باعث اس طرح کے پیچیدہ مگر انجینئرنگ کے اعتبار سے شاندار انٹرچینجز بنانا عام سی بات ہے، جیسا کہ ٹوکیو کا اوہاشی جنکشن اور دیگر "ٹربائن جنکشنز” بھی اسی روایت کا حصہ ہیں۔

READ MORE FAQS
  1. ٹاکاؤسن انٹرچینج کہاں واقع ہے؟
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب۔
  2. یہ انٹرچینج کب کھولا گیا؟
    2012 میں۔
  3. یہ کتنے راستوں کی جانب لے جاتا ہے؟
    12 راستوں کی جانب۔
  4. اس میں کتنے ٹنل انٹرنس موجود ہیں؟
    6 الگ ٹنل انٹرنس۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:35 AM
طلوع آفتاب05:58 AM
ظہر12:00 PM
عصر03:26 PM
مغرب06:02 PM
عشاء07:25 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6