پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
اسلام آباد: پاکستان نے مقامی سطح پر تیار کردہ فتح-4 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، جسے جدید ایویونکس اور نیویگیشن آلات سے لیس کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتح-4 کروز میزائل طویل فاصلے تک اہداف کو انتہائی درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں کے اضافی تکنیکی پیمانوں کی بھی توثیق کی گئی۔ ان تکنیکی پیمانوں کا مقصد میزائل کی درستگی میں مزید بہتری اور اس کی بقا کی صلاحیت کو مؤثر بنانا ہے۔
پاک فوج کے مطابق فتح-4 کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی اور تکنیکی صلاحیتوں میں اہم پیشرفت ہے۔ تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس نے فتح-4 کے کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی۔
اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت نے میزائل کی تیاری اور تجربے میں شامل سائنسدانوں، انجینئرز اور دیگر حکام کی تکنیکی صلاحیت، لگن اور عزم کو سراہا۔
#ISPR Press Release #Fatah4
Pakistan today conducted a successful test launch of indigenously developed extended version of Fatah-4, Ground Launched Cruise Missile. Equipped with advanced avionics and state of the art navigational aids, the weapon system is capable of engaging targets at extended ranges with high precision and lethality. The test also validated additional technical parameters of various sub-systems incorporated for improved accuracy and enhanced survivability.
Today's launch was witnessed by senior officers from Pakistan Army along with scientists and engineers of developing agency.
The President, Prime Minister of Pakistan, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces and Services Chiefs commended successful test launch of Fatah-4 Extended Version and appreciated the technical prowess, dedication and commitment of all those who contributed towards achieving this milestone.
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) October 6, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: فتح-4 کروز میزائل کیا ہے؟
فتح-4 پاکستان کا مقامی سطح پر تیار کردہ کروز میزائل ہے جو جدید ایویونکس اور نیویگیشن آلات سے لیس ہے۔
سوال 2: پاکستان نے فتح-4 کا تجربہ کیوں کیا؟
تجربے کے دوران میزائل کے مختلف ذیلی نظاموں اور اضافی تکنیکی پیمانوں کی توثیق کی گئی۔
سوال 3: فتح-4 میزائل کی نمایاں صلاحیت کیا ہے؟
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح-4 طویل فاصلے تک اہداف کو درستگی اور مؤثر انداز میں نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
سوال 4: فتح-4 کے تجربے کا مشاہدہ کس نے کیا؟
پاک فوج کے اعلیٰ حکام، سائنسدانوں اور انجینئرز نے میزائل کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔






