کراچی: غیر ملکیوں کا ڈیٹا لیک کرنے کے ملزم دانش پرویز کی خودکشی کی کوشش، حالت خطرے سے باہر

کراچی میں ڈیٹا لیک کیس کے ملزم دانش پرویز عرف ٹیٹو مین کی خبر

پولیس کے مطابق ملزم دانش عرف ’ٹیٹو مین‘ جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے، این سی سی آئی اے کیس میں ضمانت کے باوجود ذہنی دباؤ کا شکار تھا

کراچی: غیر ملکیوں کا حساس ڈیٹا چوری کرکے ڈارک ویب پر فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم دانش پرویز عرف ’ٹیٹو مین‘ نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں اپنے گھر پر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد اسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم اس وقت جناح اسپتال میں زیرِ علاج ہے اور آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ بلوچ کالونی پولیس نے واقعے سے متعلق ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرلی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ این سی سی آئی اے کے مقدمے میں ضمانت ملنے کے باوجود وہ مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ اس کے مطابق مقدمے اور دورانِ تفتیش پیش آنے والی صورتحال کے باعث وہ شدید پریشان تھا۔

اسلام آباد کے ایف ٹین مرکز میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں
ایف ٹین مرکز اسلام آباد میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں

پولیس حکام کے مطابق واقعے کے بعد رات کے وقت ملزم کا آپریشن کیا گیا، اس دوران اس کے والد بھی اسپتال میں موجود تھے اور تیمارداری کرتے رہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق پریس کانفرنس کی تھی۔

پریس کانفرنس میں این سی سی آئی اے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ دانش پرویز غیر ملکی حساس اداروں اور شہریوں کا خفیہ ڈیٹا چوری کرکے فروخت کرنے میں ملوث تھا اور اسے ایف بی آئی سمیت مختلف ممالک کے اداروں کو مطلوب قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ملزم پریس کانفرنس کے اگلے ہی روز مقدمے میں ضمانت پر رہا ہوگیا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق دانش پرویز عرف ’ٹیٹو مین‘ کراچی کے علاقے محمود آباد، منظور کالونی کا رہائشی ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ گزشتہ تین برس سے ڈارک ویب اور ٹیلی گرام پر ’Gotham‘ اور ’DP Bruce Wayne‘ جیسے فرضی ناموں سے سرگرم تھا۔

تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزم پر امریکی اداروں، جن میں ایف بی آئی، سی آئی اے اور پینٹاگون کا نام بھی لیا گیا، سمیت چینی شہریوں کا حساس ذاتی، بینکنگ اور طبی ڈیٹا چوری کرکے ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ اس ڈیٹا کے عوض بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں میں رقم وصول کرتا تھا۔

تازہ واقعے کے حوالے سے پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ملزم کی خودکشی کی مبینہ کوشش کی وجوہات سے متعلق سامنے آنے والی تفصیلات پولیس کے بیان پر مبنی ہیں۔

READ MORE FAQS”

سوال 1: دانش عرف ٹیٹو مین کون ہے؟
جواب: دانش پرویز عرف ٹیٹو مین کراچی کا رہائشی ہے، جسے این سی سی آئی اے نے غیر ملکیوں کا حساس ڈیٹا چوری اور فروخت کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کیا تھا۔

سوال 2: دانش پرویز نے خودکشی کی کوشش کہاں کی؟
جواب: پولیس کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں واقع اپنے گھر میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔

سوال 3: دانش عرف ٹیٹو مین کی موجودہ حالت کیا ہے؟
جواب: پولیس کے مطابق ملزم جناح اسپتال کراچی میں زیرِ علاج ہے اور آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سوال 4: دانش پرویز پر این سی سی آئی اے نے کیا الزامات عائد کیے تھے؟
جواب: این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم پر غیر ملکی حساس اداروں اور شہریوں کا ذاتی، بینکنگ اور طبی ڈیٹا چوری کرکے ڈارک ویب پر فروخت کرنے کا الزام ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:18 AM
طلوع آفتاب06:45 AM
ظہر11:54 AM
عصر02:42 PM
مغرب05:02 PM
عشاء06:29 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6