بھارت سے مذاکرات کی بحالی نئی دہلی کے رویے سے مشروط ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بھارت سے مذاکرات اور خارجہ پالیسی پر بیان

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کرنے کا اختیار بھارت کو نہیں، امریکا اور ایران کے تنازع کا حل مذاکرات میں ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ نئی دہلی کے رویے اور طرزِ عمل سے جڑا ہے، پاکستان بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے بھارتی اقدامات کو دیکھے گا۔

غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ پاکستان اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کر چکا ہے اور مذاکرات کی بحالی کا انحصار بھارت کے طرزِ عمل پر ہوگا۔

صحافیوں کے موبائل فون ضبط کرنے کے بعد فیراڈے بیگ میں رکھا گیا اسمارٹ فون
ٹرمپ کے دورہ چین کے بعد صحافیوں کے موبائل فون سکیورٹی احتیاط کے طور پر عارضی طور پر لیے گئے۔

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تنازعات کے حل کا واحد مؤثر راستہ مذاکرات ہیں۔ جنگ شروع ہوتے ہی انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ کرکے تحمل اور برداشت کا مشورہ دیا تھا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے نئے سیکیورٹی فریم ورک کی تشکیل بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔

عالمی سیاست میں بڑھتی ہوئی گروپ بندی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاک پولیٹکس مسائل کا حل نہیں۔ پاکستان مستقبل میں امریکا اور چین دونوں کے ساتھ متوازن اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہے گا۔

نائب وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل چار ملکی فورم ’آر فور‘ کا اگلا اجلاس آئندہ ماہ جرمنی میں ہوگا۔ ان کے مطابق استنبول میں ہونے والے اجلاس میں یورپی ممالک کی شرکت کے بعد یہ پلیٹ فارم ’ای فور‘ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی ممالک سے جی ایس پی پلس تجارتی سہولت کے تسلسل کے لیے تعاون اور حمایت کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے ملک میں آنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی فورس بھی قائم کی ہے۔


READ MORE FAQS”

سوال 1: اسحاق ڈار نے بھارت سے مذاکرات کی بحالی کے بارے میں کیا کہا؟
جواب: اسحاق ڈار کے مطابق بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا فیصلہ نئی دہلی کے رویے اور طرزِ عمل سے مشروط ہے۔

سوال 2: سندھ طاس معاہدے کے بارے میں اسحاق ڈار کا کیا مؤقف ہے؟
جواب: اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

سوال 3: امریکا اور ایران کے تنازع کے حل کے لیے اسحاق ڈار نے کیا تجویز دی؟
جواب: ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سمیت تنازعات کے حل کا مؤثر راستہ مذاکرات ہیں۔

سوال 4: آر فور فورم کا اگلا اجلاس کہاں منعقد ہوگا؟
جواب: اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر پر مشتمل فورم کا اگلا اجلاس آئندہ ماہ جرمنی میں منعقد ہوگا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر05:18 AM
طلوع آفتاب06:45 AM
ظہر11:54 AM
عصر02:42 PM
مغرب05:02 PM
عشاء06:29 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6