تین روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ،فی تولہ 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں تین روزہ وقفے کے بعد عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 616 ڈالر ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات ملکی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔
ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 135 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 735 روپے ہوگئی۔
جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت میں 116 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 59 روپے کی سطح پر آگئی۔
READ MORE FAQS
سوال 1: آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہے؟
جواب: مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
سوال 2: 10 گرام سونے کی نئی قیمت کتنی ہے؟
جواب: پاکستان میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 687 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہوگئی ہے۔
سوال 3: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کتنی ہوگئی؟
جواب: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 78 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 616 ڈالر ہوگئی ہے۔
سوال 4: سونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا ہے؟
جواب: تین روزہ وقفے کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔






