یومِ شہداء کشمیر: امن کی پیشکش مسترد کر کے بھارت نے اپنی جنگی ذہنیت دکھا دی، محسن نقوی

"وزیر داخلہ محسن نقوی یوم شہداء کشمیر پر خطاب کرتے ہوئے، کشمیری شہداء کو خراج عقیدت"
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

یوم شہداء کشمیر کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 13 جولائی 1931 کو اذان کے احترام میں جان دینے والے کشمیریوں نے آزادی کی وہ شمع روشن کی جو آج بھی جل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، مگر بھارت نے انکار کر کے اپنی جنگی ذہنیت اور ضد کا ثبوت دیا۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ مودی حکومت بھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں پر جبر کر رہی ہے، عقائد، شناخت اور رائے کو ریاستی طاقت سے کچلنا انسانیت کی توہین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کی جدوجہد کا محافظ، علمبردار اور ضامن رہے گا، اور شہداء کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کبھی دبائی نہیں جا سکتی۔

متعلقہ خبریں

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:31 AM
طلوع آفتاب05:54 AM
ظہر12:01 PM
عصر03:30 PM
مغرب06:09 PM
عشاء07:32 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6