اداکارہ حمیرا اصغر کی موت معمہ بن گئی، تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل

"اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے بعد پولیس افسران جائے وقوعہ پر تحقیقات کرتے ہوئے"
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ان کے فلیٹ سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے۔
ایس پی کلفٹن عمران جاگیرانی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جب کہ ایس ڈی پی او ڈیفنس، اے ایس پی اور ایس ایچ او گزری سمیت دیگر افسران اس میں شامل ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی یادگار تصویر، ان کی موت کی خبر کے بعد شوبز حلقے افسردہ
اداکارہ حمیرا اصغر – فائل فوٹو، ان کی لاش کراچی سے لاہور منتقل کی گئی جہاں تدفین عمل میں آئی


تحقیقات میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ اداکارہ کی موت کسی حادثے، خودکشی یا قتل کا نتیجہ تو نہیں۔ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ایس ایس پی ساؤتھ کو پیش رفت سے آگاہ کرے گی۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر پچھلے سات سال سے اسی فلیٹ میں مقیم تھیں، اور ان کی موت نے شوبز انڈسٹری سمیت مداحوں کو بھی افسردہ کر دیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]