پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا؟ قیمتوں میں 6.60 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

پاکستان میں پیٹرول پمپ پر قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے بعد گاڑیوں کی قطاریں"
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 60 پیسے اور ڈیزل میں 5 روپے 27 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں رد و بدل کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے، جسے اوگرا کل حکومت کو بھیجے گا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
اس کے برعکس مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے اور لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 23 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی معاشی دباؤ کے پیش نظر یہ رد و بدل ناگزیر ہے۔

متعلقہ خبریں

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:22 PM
عشاء09:06 PM