فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، دہشتگردی کے خاتمے کا عزم ، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ، دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران مذاکرات ترمیم شدہ 14 نکاتی مسودہ واشنگٹن کو بھجوا دیا
پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے اعلیٰ تربیتی معیار اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیش نظر مسلسل تربیت اور جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی انتہائی ضروری ہے۔

عاصم منیر کا کوئٹہ گیریژن کا دورہ اس دوران انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو پروپیگنڈا یا بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے ذریعے نہیں روکا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عوام دوست پالیسیوں اور بہتر طرزِ حکمرانی کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بلوچستان میں تعینات سیکیورٹی فورسز کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ صلاحیت اور آپریشنل تیاری کو بھی سراہا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]