آبنائے ہرمز میں کشیدگی: 200 آئل ٹینکرز سمیت 1000 جہاز پھنس گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی صورتحال کے باعث آبنائے ہرمز میں تجارتی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ 1000 بحری جہاز راستہ ملنے کے منتظر ہیں جبکہ ایرانی فوج کی جانب سے میزائل حملوں اور دھمکیوں کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پوپ لیو کی امریکا، اسرائیل اور ایران سے فوری جنگ بندی کی اپیل

ویٹی کن کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے امریکا، اسرائیل اور ایران سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے اسکولوں اور ہسپتالوں پر حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
اسلام آباد میں بارش اور ٹھنڈی ہوائیں؛ انتظامیہ ہائی الرٹ، ٹیمیں متحرک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ انتظامیہ نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر سینی ٹیشن عملے کو الرٹ کر دیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا عیدالفطر پر 2 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر 20 اور 21 مارچ کو سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 یا 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں عید کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ اتوار اور 23 مارچ کی سرکاری تعطیل ملا کر سرکاری ملازمین کو مجموعی طور پر 4 چھٹیاں ملیں گی۔
کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ: پنجاب میں نوجوانوں کے لیے 60 ہزار ماہانہ کا موقع

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "کلائمنٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ” کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب نوجوانوں کو 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ اور تین ماہ بعد سرٹیفکیٹ ملے گا۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 29 مارچ ہے۔
لارنس بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو جان سے مارنے کی دھمکی، ہریانہ ثقافت پر تنازع

بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے بھارتی گلوکار بادشاہ کو ہریانہ کی ثقافت خراب کرنے کے الزام میں جان سے مارنے کی دھمکی دے دی ہے۔ گینگ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں براہِ راست سر میں گولی مارنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، داخلی سلامتی پر اہم مشاورت

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی سلامتی، امن و امان اور خطے کی بدلتی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایوی ایشن ہیڈکوارٹرز کی منتقلی: کراچی سے اسلام آباد منتقلی کا بڑا فیصلہ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کے ہیڈکوارٹرز کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام آباد میں نیا ایوی ایشن کمپلیکس تعمیر ہو گا جس کے لیے ٹینڈر طلب کر لیے گئے ہیں۔
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گیا: عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے دیگر ممالک حتیٰ کہ چین سے مدد مانگنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق خطے میں امریکا کی سکیورٹی چھتری کمزور ہو چکی ہے اور اس کی پالیسیاں مزید مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
مٹی کا تیل مہنگا، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے مٹی کا تیل مہنگا کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 358 روپے 1 پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی، جبکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔