وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل کے دفتر کا افتتاح کردیا، پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی میں اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں گوگل کے نئے دفتر کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گوگل کے ساتھ پاکستان کی شراکت داری کو ڈیجیٹل تبدیلی کی جانب اہم سنگ میل قرار دیا۔
یا جانوروں کو کھانا دوں یا خود کھاؤں، برطانیہ میں پالتو جانوروں کے مالکان مالی مشکلات کا شکار

برطانیہ میں مہنگائی اور زندگی گزارنے کے بڑھتے اخراجات کے باعث پالتو جانوروں کے مالکان مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ فوڈ بینکس میں کتوں اور بلیوں کی خوراک کے عطیات کم ہونے سے ضرورت مند خاندانوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
معروف برطانوی ماہر تعلیم جیسن آرڈے کی یاد میں لندن میں ہزاروں افراد کا اجتماع، ٹرافلگر اسکوائر میں بھرپور خراجِ عقیدت

لندن کے ٹرافلگر اسکوائر میں کیمبرج یونیورسٹی کے سابق پروفیسر جیسن آرڈے کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا نے ان کی علمی خدمات، طلبہ کے لیے کام اور سماجی کردار کو خراج عقیدت پیش کیا۔
میونخ ایئرپورٹ ویتنام ایئرلائنز کا پر بوئنگ طیارہ رن وے سے اتر گیا، مسافروں پر خوف طاری

جرمنی کے میونخ ایئرپورٹ پر ویتنام ایئرلائنز کا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر ٹیک آف کے دوران رن وے سے باہر نکل کر گھاس پر پہنچ گیا۔ طیارہ بعد میں فضا میں بلند ہونے میں کامیاب ہوگیا اور اس میں سوار 271 مسافروں سمیت عملے کے 16 ارکان محفوظ رہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی فضائی حملے، رن وے اور اسٹوریج تنصیبات نشانہ

شمال مغربی شام کے ابو الظہور ایئربیس پر 8 اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، جن میں رن وے اور اسٹوریج تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یونان میں ہیلی کاپٹر حادثہ، نوبیاہتا برطانوی جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک

یونان ہیلی کاپٹر حادثہ میں ٹیک آف کے فوراً بعد نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ اور ہنی مون پر آئے برطانوی نوبیاہتا جوڑے سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پاکستان بہت یاد آ رہا ہے، ہوا میں اُڑ کر آنے کی خواہش:شبنم

لیجنڈری اداکارہ شبنم نے 80ویں سالگرہ پر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاکستان بہت یاد آ رہا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ہوا میں اُڑ کر پاکستان پہنچ جائیں۔
سعودی عرب میں سال 2026 کا مہنگا ترین باز 13 لاکھ ریال میں فروخت

سعودی عرب میں فالکن بریڈرز آکشن 2026 کے دوران سال کا مہنگا ترین باز 13 لاکھ سعودی ریال میں فروخت ہوگیا، خریداروں میں زبردست مقابلہ ہوا۔
سپریم کورٹ کا عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے عمران خان کو اگلی سماعت تک شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا، میڈیکل بورڈ تشکیل دینے اور مکمل طبی ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔