شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ ایران کا امکان

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ایران جا سکتے ہیں۔ مجوزہ وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شامل ہوں گے۔
کراچی میں رینجرز کیمپ پر حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 3 حملہ آور ہلاک

کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دی۔ سرکاری بیان کے مطابق جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے، ایک گرفتار ہوا جبکہ رینجرز کے تین اہلکار شہید اور چار زخمی ہوئے۔
اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر کا ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہ دیا

برطانوی وزیر خارجہ ایوویٹ کوپر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ برطانیہ نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں پاکستان کے کردار کو قابلِ قدر قرار
وزیراعظم کا پاک نیول اکیڈمی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب: عالمی تجارت کیلئے سمندری گزرگاہوں پر آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان نیول اکیڈمی کراچی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری گزرگاہوں پر بلا رکاوٹ آزادانہ نقل و حرکت ناگزیر ہے۔ انہوں نے بحری سلامتی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ علاقائی صورتحال نے محفوظ سمندری راستوں کی ضرورت کو مزید اجاگر کیا ہے۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ گروہ کے 8 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر دو کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ گروہ "فتنۃ الہندوستان” سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
یومِ عاشورہ کے موقع پر اسپتال ہائی الرٹ، ڈاکٹرز اور طبی عملہ مکمل ڈیوٹی پر موجود

9 اور 10 محرم کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ایمرجنسی وارڈز اور ضروری طبی سہولیات مکمل فعال کر دی گئی ہیں۔
درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی، حکومت کی 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 منظور

حکومت نے معاشی ترقی اور تجارتی مسابقت بڑھانے کیلئے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا فیصلہ کر لیا۔ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت اوسط ٹیرف 20.19 فیصد سے کم کرکے 9.70 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مون سون سسٹم پاکستان پہنچ گیا، پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی

مون سون سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات نے لاہور، راولپنڈی، گجرات، سیالکوٹ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ٹرک حادثہ: آٹے سے لدا ٹرک بے قابو، خاتون اور بچہ جاں بحق

اسلام آباد ٹرک حادثہ میں بھارہ کہو بائی پاس پر آٹے سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود افراد پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں خاتون اور بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوگئی۔
ٹرمپ کا ایران پر بڑا دعویٰ: ایران ہماری ہر بات مان رہا ہے، ورنہ سخت کارروائی ہوگی

ٹرمپ ایران بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران بڑی رعایتیں دے رہا ہے اور اگر طے شدہ معاملات پر عمل نہ کیا گیا تو امریکا سخت اقدامات سے گریز نہیں کرے گا۔