کاروبار

سونے کی قیمت میں نیا ریکارڈ

سونے کی قیمت میں نیا ریکارڈ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 4509 ڈالر فی اونس ہو گیا۔

پاکستان انڈونیشیا پام آئل معاہدہ

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان پام آئل کی تجارت کے تاریخی معاہدے طے پا گئے: اقتصادی تعلقات میں نئی روح

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان پام آئل کی تجارت کو فروغ دینے کے لیے تاریخی معاہدے طے پا گئے ہیں۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے 75 سالہ سفارتی تعلقات اور حالیہ صدارتی دورے کا نتیجہ ہے، جس کے تحت مشترکہ تجارتی کمیشن کا قیام اور ریفائننگ کے شعبے میں تعاون بڑھایا جائے گا۔

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ سے متاثر عوام

آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر مہنگائی کا نیا وار

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے ستائے عوام کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مختلف شہروں میں 40 سے لے کر 590 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

برائلر گوشت کی قیمت میں اوور چارجنگ

برائلر گوشت کی قیمت برقرار مگر اوور چارجنگ جاری، لاہور کے شہری متاثر

لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت بظاہر برقرار ہے مگر سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو کے باوجود اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار من مانے دام وصول کر رہے ہیں، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمتوں نے بھی شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔

چمن آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ

چمن آٹے کی قیمت میں خطرناک اضافہ، عوام کی مشکلات میں اضافہ

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں اچانک اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں ایک ہفتے کے دوران 100 کلو آٹے کی بوری 2500 روپے مہنگی ہو گئی۔ پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، جس سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے انڈونیشیا کے نائب وزیر تجارت کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے جکارتہ میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد، معدنیات، ادویہ سازی، کاسمیٹکس اور زرعی برآمدات میں تعاون کی تجاویز پیش کیں۔

ہفتہ وار مہنگائی

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کا گراف دوبارہ بلند 21 بنیادی اشیاء مہنگی، تازہ ترین رپورٹ جاری

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی نئی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے آٹے، چکن اور ایل پی جی سمیت 21 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ آلو اور پیاز سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:24 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:21 PM
عشاء07:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6