کاروبار

پی آئی اے نجکاری کے متعلق کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات

پی آئی اے نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری شخصیات کی وزیر اعظم سے ملاقات، شفاف عمل اور لائیو بِڈنگ کا اعلان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ ہوگی اور بِڈنگ کا عمل 23 دسمبر کو ملک بھر میں تمام ٹی وی چینلز پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کا کھویا ہوا تشخص بحال کرنے، عالمی پروازوں کی بحالی اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی حکومتی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ نجکاری کے بعد پی آئی اے دوبارہ ’گریٹ پیپل ٹو فلائی وِد‘ کا اعزاز حاصل کرے گا۔

پیٹرول پمپس منافع اضافہ سے متعلق اوگرا کی نئی تجویز کی تصویر

تیل کمپنیوں کے مطالبات شدت اختیار کرگئے، پیٹرول پمپس منافع اضافہ کا امکان بڑھ گیا

اوگرا نے تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کے لیے پیٹرول پمپس منافع اضافہ کی تجویز حکومت کو بھجوا دی ہے جس پر آج اہم اجلاس ہوگا۔ مارجن میں اضافہ صارفین کے لیے نئی مہنگائی کا باعث بن سکتا ہے جبکہ کاروباری حلقے اسے ضروری قرار دے رہے ہیں۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5 اہم توانائی معاہدوں پر دستخط

تیل و گیس تلاش کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 5 اہم توانائی معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ نے منگل کے روز توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون کو نئی سطح پر لے جاتے ہوئے تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 اہم مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ تاریخی پیش رفت ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد کے دورہ پاکستان کے دوران ممکن ہوئی، جہاں وفد نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار کی مصری وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

پاکستان، مصر کے ساتھ 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرے گا:اسحاق ڈار کی مصری وزیرخارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

اسلام آباد میں اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور 250 کاروباری اداروں کی فہرست شیئر کرنے کا اعلان کیا۔