کینیڈا میں تنظیم آرائیاں کی تقریب، فنانس منسٹر شفقت میاں کی شرکت

کینیڈا میں تنظیم آرائیاں کی تقریب میں فنانس منسٹر شفقت علی کی شرکت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کینیڈا میں تنظیم آرائیاں کی تقریب، فنانس منسٹر شفقت میاں کی شرکت، تقریب میں کینیڈا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

کینیڈا : کینیڈا میں تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کینیڈا کے فنانس منسٹر شفقت میاں نے خصوصی شرکت کی۔ یہ تقریب تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے صدر اور کینیڈا و سعودی عرب کے ممتاز بزنس مین چوہدری محمد بشیر کی خصوصی دعوت پر منعقد کی گئی۔

اس موقع کو پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک تاریخی اور اعزاز کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ شفقت میاں کینیڈا کی تاریخ میں پہلے پاکستانی نژاد سیاست دان ہیں جو فنانس منسٹر کے منصب پر فائز ہوئے ہیں۔ تقریب میں کینیڈا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کامیابی پر خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔

پاکستانی تاجر کی چین سے تازہ زرعی پیداوار مشرقِ وسطیٰ برآمد کرنے کی سرگرمیاں، تجارتی روابط مضبوط
پاکستانی تاجر محمد وقار کی چین سے مشرق وسطیٰ زرعی برآمدات

تقریب میں ممبر آف نیشنل پارلیمنٹ کینیڈا اور ایم پی رانا اسلم نے بھی خصوصی شرکت کی اور پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کینیڈا کی ترقی میں ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے فنانس منسٹر شفقت میاں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ کینیڈا کی معیشت، تجارت اور سماجی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان معاشی، تجارتی اور سماجی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

تنظیم آرائیاں سعودی عرب کے صدر چوہدری محمد بشیر نے معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جبکہ چوہدری محمد بشیر کی فیملی کی جانب سے فنانس منسٹر شفقت میاں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]