واشنگٹن ڈنر فائرنگ: ملزم کول ٹوماس ایلن کی شناخت، ملزم جز وقتی استاد اور آزاد گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا تھا

وائٹ ہاؤس ڈنر فائرنگ ملزم کول ٹوماس ایلن
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

واشنگٹن ڈنر فائرنگ: ملزم کول ٹوماس ایلن کی شناخت، ملزم جز وقتی استاد اور آزاد گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا تھا

واشنگٹن: واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کے واقعے میں گرفتار مشتبہ شخص کی شناخت کول ٹوماس ایلن کے نام سے کر لی گئی ہے، جو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کے علاقے ٹورینس کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریباً 31 سالہ کول ایلن ایک تعلیم یافتہ شخص ہے، جو کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (کیلٹیک) سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویٹ ہے، جبکہ اس نے کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی، ڈومنگوز ہلز سے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز بھی مکمل کر رکھا ہے۔

واشنگٹن فائرنگ واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی
واشنگٹن فائرنگ واقعہ کے بعد سیکیورٹی سخت

پولیس حکام کے مطابق ملزم اس ہوٹل میں بطور مہمان مقیم تھا جہاں تقریب منعقد ہو رہی تھی، تاہم واقعے کا محرک تاحال سامنے نہیں آ سکا۔ فائرنگ کا واقعہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل کے بال روم کے باہر پیش آیا، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

سیکریٹ سروس کے مطابق ملزم کے پاس شاٹ گن موجود تھی اور اس نے ایک اہلکار پر فائرنگ کی، جس کے بعد اسے فوری طور پر قابو کر لیا گیا۔

سوشل میڈیا معلومات کے مطابق کول ایلن جز وقتی استاد اور آزاد گیم ڈویلپر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ اس نے C2 Education نامی ادارے میں تدریسی خدمات بھی انجام دیں اور 2024 میں ’’ٹیچر آف دی منتھ‘‘ کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

مزید تفصیلات کے مطابق وہ اس سے قبل IJK Controls میں مکینیکل انجینئر کے طور پر کام کر چکا ہے جبکہ کیلٹیک میں ٹیچنگ اسسٹنٹ بھی رہ چکا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ ملزم کے محرکات کیا تھے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر اعلیٰ سطحی امریکی تقریبات کی سیکیورٹی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]