گرین لینڈ پر امریکی دعویٰ مسترد، ڈنمارک مذاکرات پر رضامند نہیں

گرین لینڈ پر ڈنمارک اور امریکہ کے درمیان سفارتی کشیدگی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ڈنمارک نے گرین لینڈ کے حصول پر امریکہ سے مذاکرات کے دعوے کو رد کر دیا

ڈنمارک نے گرین لینڈ کے حصول سے متعلق مذاکرات پر رضامندی کے امریکی دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوک راسموسن نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت انتہائی مشکل ہو گی۔

انہوں نے یہ ردعمل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ کے اس بیان کے بعد دیا، جس میں کہا گیا تھا کہ ڈینش اور امریکی حکام نے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد گرین لینڈ کے حصول سے متعلق تکنیکی مذاکرات جاری رکھنے کے لیے ایک ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

لارس لوک راسموسن نے ڈینش نشریاتی ادارے ٹی وی 2 کو بتایا کہ ڈنمارک نے کسی ایسے تکنیکی گروپ کے قیام پر اتفاق نہیں کیا جو اس بات کا جائزہ لے کہ امریکہ گرین لینڈ کو کس طرح حاصل کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ورکنگ گروپ کا مقصد صرف یہ دیکھنا ہے کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ، آرکٹک خطے میں امریکہ کے سیکیورٹی خدشات کو کس حد تک دور کر سکتے ہیں، وہ بھی ڈنمارک اور گرین لینڈ کے اصولی مؤقف کے دائرے میں رہتے ہوئے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]