چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

طرابلس : چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیا کا سرکاری دورہ کیا ہے، جہاں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیبیا پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لیبیئن عرب آرمڈ فورسز کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ بالقاسم ہفتار سے ملاقات کی، جبکہ ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ ہفتار بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال، باہمی دفاعی تعاون اور فوجی روابط کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے خاص طور پر عسکری تربیت، استعدادِ کار میں اضافے اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

جسٹس طارق جہانگیری اسلام آباد ہائیکورٹ
جسٹس طارق جہانگیری نے ڈگری تنازع کیس آئینی عدالت میں چیلنج کر دیا

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ کے دوران لیبیا کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور سیکیورٹی کے فروغ کے لیے شراکت داری کو نہایت اہم سمجھتا ہے۔

عاصم منیر کا لیبیا کا سرکاری دورہ پر لیبیائی فوجی قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کا اعتراف کیا اور دفاعی و ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی تعاون خطے میں سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے اور مشترکہ مفادات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوگا۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]