عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,800 روپے سستا

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 3,800 روپے سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا۔

پاکستان میں سونے کی قیمت کا تاریخی سفر 1947 سے 2026 تک، 57 روپے فی تولہ سے 5 لاکھ 63 ہزار روپے تک اضافہ
پاکستان میں سونے کی قیمت کا 79 سالہ سفر: 1947 سے 2026 تک تاریخی اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 38 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4 ہزار 73 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں مندی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی نمایاں رہے، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 258 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 68 ہزار 429 روپے مقرر کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 123 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 339 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 106 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 434 روپے پر آگئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں منافع کے حصول، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور عالمی معاشی صورتحال کے باعث قیمتی دھاتوں اور سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکی شرح سود، ڈالر کی قدر اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اہم اثر ڈال سکتی ہے۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: آج پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت کتنی ہے؟

جواب: فی تولہ 24 قیراط سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 736 روپے ہے۔

سوال 2: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کیا ہے؟

جواب: عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 38 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 73 ڈالر ہوگئی ہے۔

سوال 3: چاندی کی نئی قیمت کیا ہے؟

جواب: فی تولہ چاندی 123 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 339 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 5 ہزار 434 روپے ہوگئی ہے۔

سوال 4: سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

جواب: عالمی بلین مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور بین الاقوامی معاشی عوامل کے باعث سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

سوال 5: کیا آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت مزید کم ہو سکتی ہے؟

جواب: سونے کی آئندہ قیمتوں کا انحصار عالمی بلین مارکیٹ، امریکی ڈالر، شرح سود اور جغرافیائی سیاسی صورتحال پر ہوگا۔

متعلقہ خبریں