خیبرپختونخوا میں 11 سے 13 جون تک آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

خیبرپختونخوا میں 11 سے 13 جون تک آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 11 سے 13 جون تک گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ریجنل میٹرولوجیکل سینٹر پشاور کے مطابق ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 11 جون سے صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا، جو 13 جون تک برقرار رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر و لوئر، دیر اپر و لوئر، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، کوہستان اپر و لوئر، کولائی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، خیبر، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 11 سے 13 جون کے دوران وقفے وقفے سے آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ہیٹ ویو کے اثرات تعلیمی ادارے ملتان میں طالبات متاثر
ملتان میں شدید گرمی کے باعث امتحانی مرکز میں طالبات کی حالت غیر، ریسکیو ٹیم امداد فراہم کرتے ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کے باعث کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، اشتہاری بورڈز، سولر پینلز اور کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کے باعث حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں، حساس مقامات اور سیاحتی علاقوں میں اضافی وسائل تعینات کریں اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ضروری انتظامات مکمل رکھیں۔

تمام مرکزی اور رابطہ سڑکوں کو کھلا رکھنے، پانی کی مسلسل فراہمی، روزمرہ استعمال کی اشیاء کی دستیابی اور پٹرول پمپس پر ایندھن کے مناسب ذخائر کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 کے عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے جبکہ متعلقہ اداروں کو دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

سیاحوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی خراب صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، جبکہ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کے لیے بروقت کٹائی، محفوظ ذخیرہ اندوزی اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

محکمہ موسمیات اور صوبائی انتظامیہ نے عوام سے کہا ہے کہ وہ موسمی صورتحال سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال: خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

جواب: محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون 2026 تک وقفے وقفے سے بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

سوال: کن علاقوں میں شدید موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے؟

جواب: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، مردان، صوابی، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت کئی اضلاع اس الرٹ میں شامل ہیں۔

سوال: کیا ژالہ باری کا بھی امکان ہے؟

جواب: جی ہاں، بعض مقامات پر شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سوال: کن علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے؟

جواب: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

سوال: عوام کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں؟

جواب: غیر ضروری سفر سے گریز کریں، موسمی صورتحال پر نظر رکھیں، کمزور ڈھانچوں سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]