تازه ترین

گرین میٹر نیپرا پالیسی

گرین میٹر پالیسی: نیپرا کی منظوری، سولر صارفین کو بڑا ریلیف

نیپرا نے لیسکو سمیت تمام پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے خراب اور جلنے والے گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور کر لی، جبکہ صارفین کو دو ماہ کیلئے ایکسپورٹ یونٹس پر ریلیف بھی دے دیا گیا۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرہ ٹی ٹوئنٹی قذافی اسٹیڈیم

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا تیسرہ ٹی ٹوئنٹی، ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جبکہ فخر زمان اور شاہین آفریدی سمیت تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

دفعہ 144 نافذ بلوچستان

دفعہ 144: بلوچستان بھر میں اسلحہ نمائش، ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی

بلوچستان حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری، کالے شیشوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماعات پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد کر دی۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال، آزاد کشمیر میں سوگ

آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔ آزاد کشمیر حکومت نے ان کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ نمازِ جنازہ کل کھڑی شریف میرپور میں ادا کی جائے گی۔

بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی

بلوچستان دہشت گرد حملے ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 58 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 12 مختلف مقامات پر حملے کیے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام حملے ناکام بنا دیے گئے۔ کارروائیوں میں 58 دہشت گرد ہلاک جبکہ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 جوان شہید ہو گئے۔

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، پاکستان میں گولڈ ریٹ میں بڑی گراوٹ

سونے کی قیمت میں تاریخی کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا

ملک کی تاریخ میں پہلی بار سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 35 ہزار 500 روپے سستا ہو گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ، پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح متوقع

جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ اثاثوں کی جانب بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 264 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونا 25 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ابھی تک کوئی فرمان الہی شامل نہیں۔

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:13 AM
طلوع آفتاب04:57 AM
ظہر12:08 PM
عصر03:53 PM
مغرب07:20 PM
عشاء09:04 PM