
کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا
کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا، فرانسیسی قونصل خانے نے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام جاری کرتے ہوئے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا، فرانسیسی قونصل خانے نے ’’الوداع کراچی‘‘ کا پیغام جاری کرتے ہوئے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا۔

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں کے لیے سروس 2 روز میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کا سرکاری دورہ مکمل کرکے لندن سے استنبول روانہ ہوگئے، جہاں وہ اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔

چین کی معروف کمپنی نے پنجاب کے آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکٹر میں تعاون اور سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی، وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں چینی تعاون کا خیرمقدم کیا۔

مالاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پمز آتشزدگی کے واقعے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں 8 افراد کو فوری معطل کرکے محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا حکم دیا گیا، جبکہ نیونیٹل وارڈ میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آگئے۔

چین نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ژانگ یوشیا اور جوائنٹ اسٹاف ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیو ژینلی کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا، دونوں افسران کے خلاف رواں سال تحقیقات کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوسف والا کے قریب کول ٹرین حادثے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ سامنے آگئی، ریلوے کی 5 رکنی کمیٹی نے اسٹیشن ماسٹر کی مبینہ غفلت کو حادثے کی وجہ قرار دیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ حاصل کرکے آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ سے ملاقات میں نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ غلط معلومات کا مقابلہ کریں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔