مکہ دفاعی اتحاد کا بڑا فیصلہ، سعودی عرب میں فوجی قوت فوری تعینات کرنے کا اعلان

مکہ دفاعی اتحاد کا سعودی عرب میں فوجی قوت تعینات کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کا بڑا فیصلہ، سعودی عرب میں فوجی قوت فوری تعینات کرنے کا اعلان

اسلام آباد: مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی عرب کی سلامتی کے دفاع کے لیے ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری طور پر سعودی عرب میں تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوا، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔

انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کردیں
انجلینا جولی نے غزہ کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر شیئر کرتے ہوئے فوری انسانی امداد پر زور دیا۔

اجلاس میں سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرات اور حالیہ حملوں کے معاملے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شرکا نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش سمیت سعودی شہروں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی۔

سعودی عرب میں فوجی صلاحیتیں فوری تعینات کرنے کا فیصلہ

اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی سلامتی کے خلاف کسی بھی حملے یا دھمکی کو مسترد کیا جاتا ہے۔

مکہ دفاعی اتحاد نے اجتماعی دفاعی وعدوں پر فوری عملی پیش رفت کا فیصلہ کرتے ہوئے ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں سعودی عرب میں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے پر اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور تیاری کو بھی سراہا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود سیکرٹری جنرل مقرر

اجلاس میں مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی تقرری بھی کردی گئی۔

یوکرینی ڈرون حملہ روسی ایئر فیلڈ، روسی جنگی طیارے
یوکرینی ڈرون حملے میں روسی فوجی ایئر فیلڈ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو تین سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

تینوں ممالک کا اجتماعی دفاع پر عزم

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سلامتی ایک دوسرے کی اجتماعی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق مکہ دفاعی اتحاد اجتماعی دفاع کے پختہ عزم اور مختلف خطرات کے خلاف متحدہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا اجتماعی دفاع کے عزم کی ساکھ کو ظاہر کرتا ہے۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اجتماعی دفاعی صلاحیت، فوجی انضمام اور مختلف خطرات سے نمٹنے کی استعداد مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ اپنی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے متحد اور پرعزم ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: مکہ دفاعی اتحاد نے کیا فیصلہ کیا ہے؟
مکہ دفاعی اتحاد نے سعودی عرب میں ضروری فوجی قوت اور دفاعی صلاحیتیں فوری تعیناتی کے لیے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سوال 2: مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کون مقرر ہوئے ہیں؟
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود کو تین سال کے لیے مکہ دفاعی اتحاد کا پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔
سوال 3: مکہ دفاعی اتحاد کے اجلاس میں کون سے ممالک شریک تھے؟
ہنگامی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
سوال 4: مکہ دفاعی اتحاد کا مقصد کیا ہے؟
اتحاد کا مقصد اجتماعی دفاع، فوجی انضمام اور مشترکہ سلامتی کی صلاحیت کو مضبوط بناتے ہوئے تینوں ممالک کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:42 AM
طلوع آفتاب06:05 AM
ظہر11:56 AM
عصر03:17 PM
مغرب05:48 PM
عشاء07:11 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6