Category: تازه ترین

پاکستان آرمینیا سفارتی تعلقات قائم

پاکستان آرمینیا سفارتی تعلقات کا آغاز، دونوں ممالک کے درمیان اہم اعلامیہ پر دستخط

پاکستان اور آرمینیا نے تیانجن میں تاریخی معاہدے کے ذریعے باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کرلیے، جس سے دونوں ممالک میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور عالمی تعاون کے نئے دروازے کھل گئے۔

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس 2025

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس 2025 : ایس سی او پر رکن ممالک کی ترقی و خوشحالی کے فروغ کی ذمے داری عائد ہوتی ہے، چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں کہا کہ یہ تنظیم صرف علاقائی امن ہی نہیں بلکہ عالمی ترقی، خوشحالی اور اتحاد کی علامت بن رہی ہے۔

شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف اور رجب طیب اردوان کی ملاقات ، پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی

وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی تیانجن میں ملاقات، پاک-ترک تعلقات کے نئے دور کا آغاز۔ تجارت، دفاع، فلسطین اور علاقائی تعاون پر اتفاق۔

پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظور

اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔‎

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی۔ نئے قانون کے تحت اسمگلنگ، غیر قانونی پٹرول پمپس اور ٹیکس چوری کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی جبکہ آئی ٹی بیسڈ ٹریکنگ سسٹم بھی متعارف کرایا جائے گا۔

وزیر اعظم کا دورہ چین شہباز شریف چین کے سرکاری دورے پر شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شریک

وزیر اعظم کا دورہ چین: شہباز شریف وفاقی وزرا کے ہمراہ چین پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ دورے کے دوران وہ ایس سی او اجلاس میں شرکت کریں گے، صدر شی جن پنگ اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ انویسٹمنٹ کانفرنس اور دوسری جنگ عظیم کی 80ویں سالگرہ کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ دورہ پاک-چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین – ایس سی او اجلاس میں شرکت

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین: ایس سی او اجلاس میں شرکت اور اہم معاہدوں کا امکان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین پر روانہ ہو گئے۔ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، چینی قیادت اور تاجروں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ اہم تجارتی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

پاکستان میں سیلابی صورتحال – دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب

پاکستان میں سیلابی صورتحال: دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب، نشیبی علاقے زیرِ آب

پاکستان میں سیلابی صورتحال شدید ہو گئی ہے۔ دریائے ستلج، راوی اور دیگر دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلابی خطرات کے پیش نظر اعلیٰ سطح اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ سمیت متعلقہ ادارے شریک ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے استعفے – قائمہ کمیٹیوں سے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا استعفیٰ

عمران خان کی ہدایت پر قومی اسمبلی کی چار قائمہ کمیٹیوں سے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا استعفیٰ

پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کی ہدایات پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ ملکی سیاست میں بڑی ہلچل کا باعث بن گیا ہے اور اسے ایک اہم سیاسی حکمتِ عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

سیلاب 2025: ملتان میں پانی سے ڈوبے دیہات اور متاثرہ شہری

سیلاب 2025: ملتان اور پنجاب کے کئی علاقے زیر آب، 18 دیہات متاثر، انتظامیہ کے ہنگامی اقدامات

سیلاب 2025 نے پنجاب کے کئی اضلاع میں تباہی مچا دی۔ ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جلال پور پیروالا کے 18 دیہات پانی میں ڈوب گئے، شہریوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی جاری ہے۔ دریائے چناب کا ریلا آئندہ 24 گھنٹوں میں جھنگ اور 48 گھنٹوں میں ملتان پہنچنے کا امکان ہے۔ مظفرگڑھ، منڈی بہاالدین، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے دیہات شدید متاثر، درجنوں فصلیں تباہ ہو گئیں۔ سیلاب 2025 پاکستان کے لیے بڑا امتحان ثابت ہو رہا ہے۔

لاہور رائے ونڈ پولیس مقابلہ30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل‬ کرنے والے ملزماں ہلاک

لاہور رائے ونڈ پولیس مقابلہ 30 روپے کے تنازع پر 2 بھائیوں کو قتل‬ کرنے والے دونوں ملزمان ہلاک

لاہور کے علاقے رائے ونڈ میں معمولی 30 روپے کے جھگڑے نے دو بھائیوں کی جان لے لی۔ واجد اور رشید پر ملزمان نے بہیمانہ تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ عوام تماشائی بنے رہے اور کسی نے مظلوموں کو بچانے کی کوشش نہ کی۔ دونوں بھائی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا سکے۔ پولیس نے دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد کو گرفتار کیا لیکن نشاندہی کے دوران مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ واقعے نے پورے ملک میں غم و غصہ پھیلا دیا اور سوالات اٹھائے کہ معمولی تنازع پر اتنی بربریت کیوں؟ ماہرین کے مطابق یہ معاشرتی زوال اور عدم برداشت کی علامت ہے، جبکہ علماء کرام نے انسانی جان کی حرمت پر زور دیتے ہوئے انصاف کی اپیل کی ہے۔ متاثرہ خاندان نے باقی ملزمان کی گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان سیلاب 2025 – دریائے راوی اور چناب میں اونچے درجے کا سیلاب

پاکستان سیلاب 2025: دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، 7 افراد جاں بحق

پاکستان سیلاب 2025 کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر علاقوں میں پانی کا بہاؤ غیر معمولی ہے جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے ہیں

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان، پشاور زلزلہ ۔ زلزلے کے جھٹکے – 5.3 شدت ہندوکش ریجن

پاکستان پشاور زلزلے جھٹکے : سوات اور مالاکنڈ میں بھی5.3 شدت کا زلزلہ محسوس

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں آج صبح 5.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔ پشاور، صوابی، سوات، ملاکنڈ، باجوڑ، چترال اور مانسہرہ سمیت کئی شہروں میں زمین لرزنے سے شہری خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی گہرائی 110 کلومیٹر تھی اور ماہرین کے مطابق یہ درمیانے درجے کا زلزلہ ہے، تاہم پہاڑی علاقوں میں زیادہ شدت سے محسوس کیا گیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر پیوٹن کی ملاقات چین میں متوقع

شہباز شریف اور صدر پیوٹن کی ملاقات اگلے ہفتے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس 2025 کے درمیان طے پا گئی

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی اگلے ہفتے چین میں ہونے والی ملاقات علاقائی و عالمی سطح پر بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ ملاقات میں توانائی، تجارت، افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ ماہرین اسے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے لیے سنگ میل قرار دے رہے ہیں۔

عمران خان کاضمنی انتخابات 2025 میں حصہ نہ لینے اعلان

ضمنی انتخابات 2025 عمران خان کا الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پارلیمانی کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور دیگر بہنوں نے سنٹرل جیل اڈیالہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور عوام کو واضح پیغام دیا کہ وہ کسی دباؤ یا دھمکی کے تحت جھکنے والے نہیں ہیں۔ سابق وزیراعظم نے ہدایت دی کہ پارٹی پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو اور ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لے، تاکہ انتخابات کو قانونی جواز نہ دیا جائے۔ ملاقات کے دوران عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال، میڈیا، فوجی آپریشنز اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر بھی رائے دی۔ علیمہ خان کے بیانات کے بعد پارٹی کی داخلی صورتحال اور عوامی ردعمل پر بھی بحث چھڑ گئی ہے، اور یہ ملاقات پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اہم موڑ کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

جہلم انجینئر محمد علی مرزا گرفتار

جہلم مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا گرفتار، بعد 30 دن کیلئے جیل منتقل

جہلم پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو ایک متنازع ویڈیو بیان کے بعد تھری ایم پی او آرڈیننس کے تحت گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا ہے۔ ان کی اکیڈمی کو بھی سیل کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے تاکہ امن و امان برقرار رہے۔ انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام شہر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کیا گیا۔ مرزا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کے بیانات سے مذہبی اختلافات کو ہوا ملتی ہے، جبکہ ان کے حامی اس گرفتاری کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی مرزا کی گرفتاری کے بعد حامیوں اور مخالفین کے درمیان شدید بحث چھڑ گئی ہے اور عوامی رائے تقسیم ہو چکی ہے۔

وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات

وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو زبردست خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف سے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اہم ملاقات کی جس میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور اور ملکی دفاع کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وطن عزیز کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم علیمہ خان بیان کی وضاحت کر رہی ہیں۔

سلمان اکرم علیمہ خان بیان: سلمان اکرم خاندان جیسے ہیں، تلخ کلامی کی خبریں بے بنیاد

سلمان اکرم علیمہ خان بیان سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں، تلخ کلامی نہیں ہوئی راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے واضح کیا کہ ان کی جانب سے دیا گیا سلمان اکرم علیمہ خان بیان کسی تنازع کو جنم دینے کے لیے

وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان کو انعام دیتے ہوئے

وزیراعظم سے گلگت بلتستان میں گلوف کی پیشگی اطلاع دے کر 300 جانیں بچانےوالے چرواہے وصیت خان و دیگرکی ملاقات

گلگت بلتستان کے چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان نے حاضر دماغی سے 300 سے زائد انسانی جانوں کو گلیشیئر پھٹنے کے خطرے سے بچایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ان بہادر چرواہوں کو اسلام آباد بلا کر خراجِ تحسین پیش کیا اور فی کس 25 لاکھ روپے انعام دیا۔

این اے-129 ضمنی انتخاب حماد اظہر کا نہ لڑنے کا اعلان

لاہور این اے-129 ضمنی انتخاب حماد اظہر کا الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے والد میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے-129 سے ضمنی انتخاب نہ لڑنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اکلوتے بیٹے ہیں اور نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ مزید صدمے سے گزریں۔

اسحٰق ڈار او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، گریٹر اسرائیل منصوبہ پاکستان مسترد کرتا ہے

گریٹر اسرائیل منصوبہ پاکستان مسترد کرتا ہے، اسحٰق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے او آئی سی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ گریٹر اسرائیل منصوبہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ فلسطین میں انسانی المیہ روکنے اور فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ

بھارت کا پاکستان کو بڑے سیلابی خطرے کا الرٹ،ترجمان دفترِ خارجہ

بھارت نے پاکستان کو دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی اطلاع دی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ کے مطابق قصور، اوکاڑہ، پاکپتن اور بہاولنگر کے کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: چالان عدالت کو بھیج دیا گیا، 31 گواہان شامل

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: چالان عدالت کو بھیج دیا گیا، 31 گواہان شامل

اسلام آباد میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ کے سامنے جرم قبول کر لیا جبکہ پراسیکیوشن نے 31 گواہان شامل کر کے ٹرائل کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ کیس نے پورے ملک میں شدید غم و غصہ پیدا کیا اور سوشل میڈیا پر "Justice for Sana” ٹرینڈ بن گیا۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:58 AM
طلوع آفتاب06:21 AM
ظہر11:52 AM
عصر02:58 PM
مغرب05:22 PM
عشاء06:46 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6