پاکستان ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں فیصلہ حکومت کرے گی، بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، ایک ملک کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، پاکستان کا مؤقف واضح ہے: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی ایک ملک عالمی کرکٹ میں کسی کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتا، پاکستان کا اپنا مؤقف ہے اور وہ اسی پر قائم رہے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا جو بھی فیصلہ آئے، پاکستان کے پاس تمام متبادل پلانز موجود ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلے گا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت پاکستان کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی کا انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد حکومت کی سطح پر مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آئی سی سی سے زیادہ حکومت پاکستان کے تابع ہیں اور ہمارا مؤقف حکومتی فیصلے کے مطابق ہوگا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلادیش کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے اور بنگلادیش کو ہر صورت ورلڈکپ میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایک ملک کے لیے دنیا اپنی پالیسی تبدیل نہیں کر سکتی۔
فراڈ سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے تاحال اس حوالے سے پی سی بی سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اگر کھلاڑی آگاہ کریں گے تو اس معاملے پر قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔
اسٹیڈیمز اور انفراسٹرکچر سے متعلق گفتگو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گراؤنڈز کی بہتری کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے اور اسٹیڈیمز کی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi's media talk at Gaddafi Stadium, Lahore.#PakistanCricket | #PCB pic.twitter.com/WYvLGbqeEq
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 24, 2026
One Response