حاملہ خاتون کے آپریشن کے بعد نومولود بچہ کی گمشدگی، پیٹ میں صرف ہوا تھی !ڈاکٹرز کا عجیب جواب، لواحقین کا شدید احتجاج

کراچی کے ناظم آباد نجی اسپتال میں حاملہ خاتون کا نومولود کے مبینہ طور پر غائب ہونے کا معاملہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

کراچی: 38 ہفتے کی حاملہ خاتون کے آپریشن کے بعد نومولود بچہ کی گمشدگی، پیٹ میں صرف ہوا تھی !ڈاکٹرز کا عجیب جواب، لواحقین کا شدید احتجاج، پولیس کی تحقیقات شروع

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد گول مارکیٹ میں واقع ایک نجی اسپتال میں 38 ہفتے کی حاملہ خاتون کے آپریشن کے بعد نومولود کی مبینہ گمشدگی کے دعوے نے معاملے کو پراسرار بنا دیا، جس پر خاتون کے اہل خانہ نے اسپتال میں احتجاج کیا اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

متاثرہ خاتون کے شوہر ارشد اقبال کے مطابق وہ اپنی اہلیہ زوبیہ راشد کو ڈیلیوری کے لیے نجی اسپتال لائے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اہلیہ کے حمل سے متعلق الٹراساؤنڈ رپورٹس اور 38 ہفتے کے حمل کا مکمل ریکارڈ موجود تھا، تاہم آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے مبینہ طور پر بتایا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں بلکہ پیٹ میں صرف ہوا تھی۔ واقعے کے بعد اسپتال کا عملہ بھی مبینہ طور پر غائب ہوگیا، جس پر لواحقین نے شدید احتجاج شروع کردیا۔

پمز ہسپتال میں آتشزدگی
پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی کے بعد ہسپتال کے باہر غمزدہ والدین

ارشد اقبال نے اسپتال انتظامیہ پر نومولود کو مبینہ طور پر غائب کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے بعد انہیں کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا، جس کے باعث اہل خانہ نے احتجاج کیا۔

اہل خانہ کے مطابق صورتحال اس وقت مزید تشویشناک ہوگئی جب انہیں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ خاتون حاملہ ہی نہیں تھیں۔ خاندان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور نومولود کے بارے میں حقیقت سامنے لائی جائے۔

پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

واقعے کی اطلاع ملنے پر ناظم آباد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس نے نجی اسپتال کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ اسپتال میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسپتال کے آئی ٹی شعبے سے وابستہ ایک ملازم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جس سے مبینہ طور پر سی سی ٹی وی ریکارڈ تک رسائی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس اس بات کا بھی تعین کر رہی ہے کہ خاتون کب اسپتال میں داخل ہوئی تھیں، ان کے کتنے طبی معائنے اور الٹراساؤنڈ ہوئے اور آپریشن کے دوران اصل میں کیا صورتحال پیش آئی۔

خاتون کا میڈیکو لیگل معائنہ

پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل لیٹر دے کر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کے خون، الٹراساؤنڈ سمیت مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ نمونے بھی لیبارٹری کو بھجوائے گئے ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ناظم آباد پولیس نے لیڈی میڈیکو لیگل افسر سے بنیادی طور پر تین سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں کہ آیا خاتون واقعی حاملہ تھیں، کیا ان کا اسقاط حمل ہوا اور کیا آپریشن کے دوران انہیں کسی قسم کا جسمانی نقصان پہنچا۔

پمز سانحہ، وزیراعظم تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ
پمز سانحہ کی تحقیقات، وزیراعظم کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ میں فائر سیفٹی اور انتظامی خامیوں کی نشاندہی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا مشترکہ طبی معائنہ بھی کرایا جا رہا ہے۔ عباسی شہید اسپتال کی لیڈی میڈیکو لیگل افسر اور پولیس سرجن کی جانب سے معائنے کے بعد مشترکہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ابتدائی طور پر کہا کہ مکمل معائنے کے بغیر کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا ممکن نہیں۔

اسپتال انتظامیہ کا مؤقف

دوسری جانب اسپتال انتظامیہ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹرز اور متعلقہ عملے کے بیانات لیے جا رہے ہیں اور شفاف انکوائری کے بعد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال حتمی طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں، جبکہ مکمل انکوائری رپورٹ میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی۔ انتظامیہ کے مطابق آغا خان اسپتال کی جانب سے بھی اس معاملے پر میڈیکل رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے حتمی نتیجہ رپورٹس کے بعد سامنے آئے گا

پولیس کے مطابق خاتون کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے اور ٹیسٹ رپورٹس ایک سے دو روز میں موصول ہونے کی توقع ہے۔ پولیس نے نجی اسپتال کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس مرحلے پر واقعے کے بارے میں کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا۔ پولیس تمام ممکنہ پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور میڈیکل رپورٹس، اسپتال کے ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نومولود کی مبینہ گمشدگی کا الزام متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے عائد کیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی اصل حقیقت تحقیقات اور طبی رپورٹس سامنے آنے کے بعد ہی واضح ہوگی۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: ناظم آباد اسپتال میں کیا معاملہ پیش آیا؟
ناظم آباد کے ایک نجی اسپتال میں خاتون کے آپریشن کے بعد نومولود کے مبینہ طور پر غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

سوال 2: کیا نومولود کے غائب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے؟
نہیں۔ فی الحال یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے۔ پولیس میڈیکل رپورٹس، اسپتال ریکارڈ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لے رہی ہے۔

سوال 3: پولیس کن شواہد کا جائزہ لے رہی ہے؟
پولیس خاتون کے میڈیکل ریکارڈ، الٹراساؤنڈ رپورٹس، اسپتال کا ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور میڈیکل لیگل رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے۔

سوال 4: واقعے کی اصل حقیقت کب سامنے آئے گی؟
پولیس کے مطابق میڈیکل ٹیسٹ اور دیگر شواہد کا جائزہ مکمل ہونے کے بعد معاملے کی اصل صورتحال واضح ہوگی۔

متعلقہ خبریں

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:12 AM
طلوع آفتاب05:39 AM
ظہر12:09 PM
عصر03:47 PM
مغرب06:38 PM
عشاء08:05 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6